معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
واقعہ نمبر۷: وصال سے تقریباً ایک ہفتہ قبل حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے رات میں احقر سے فرمایا کہ’’ حکیم اختر! ہم تو شہید ہوگئے۔‘‘احقر نے عرض کیا: وہ کس طرح سے؟ ارشاد فرمایا کہ’’ تلوار سے۔‘‘ غالباً اس تلوار سے مراد شمشیرِ محبتِ الٰہیہ ہے۔ حق تعالیٰ کا احسانِ عظیم بدون استحقاق اس ناکارہ اختر پر یہ ہوا کہ آخری سانس تک حضرت شیخ قدس سرہ العزیز کی خدمت نصیب ہوئی، حق تعالیٰ اپنی رحمت سے قبول فرمائیں، آمین۔ العارض بندہ گناہ گار احقر ارذل الخلائق اختر غفرلہٗ ۱۵؍اکتوبر ۱۹۶۳ء