معرفت الہیہ |
§س کتاب ک |
|
جامہ را بدرید و آہے کرد تُف سر نہاد اندر بیابان و برفت اس چرواہے نے اپنا جامہ پھاڑ ڈالا، غلبۂ حزن و غم اور ندامت سے ایک آہ کی اور جنگل کی طرف بھاگ گیا۔ خواجہ صاحب فرماتے ہیں ؎ کھینچی جو ایک آہ تو زنداں نہیں رہا مارا جو ایک ہاتھ گریباں نہیں رہا حضرت موسیٰ علیہ السّلام کو حق تعالیٰ کی طرف سے وحی آئی ؎ وحی آمد سوئے موسیٰ از خدا بندۂ ما را ز ما کردی جُدا تو برائے وصل کردن آمدی نَے برائے فصل کردن آمدی تا توانی پا منہ اندر فراق ابغض الاشیاء عندی الطّلاق ہر کسے را سیر تے بنہادہ ام ہر یکے را اصطلاحے دادہ ام در حقِ او مدح در حقِ تو ذم در حقِ او شہد در حقِ تو سَم در حقِ او نور در حقِ تو نا ر در حقِ او گل و در حقِ تو خار