معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
ہاتھ رکھ کر ارشاد فرمایا کہ یہ دونوں (یعنی میں اور خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ ) دیوانے ہوجائیں گے۔ حضرت شاہ قطب المدار صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق حضرت والا حکیم الاُمّت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے کلید مثنوی، دفتر ششم میں تحریر فرمایا ہے کہ یہ نسبت موسوی سے مشرف تھے۔ جو ان کو دیکھتاغش کھاکر گر جاتا، اس لیے شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ چہرے پر نقاب ڈالے رہتے اور حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا تھا کہ لفظ ’’قطب المدار‘‘ میں اضافت مقلوبی ہے دراصل مدارالقطب تھا۔ ۵) ارشادفرمایا کہ ایک بار حضرت حاجی امداد اللہ صاحب دادا پیر رحمۃ اللہ علیہ کی زیارت نصیب ہوئی اور خواب میں مجھے ترمذی شریف پڑھائی اور تین شعر پڑھے جو مجھے یاد نہیں ہیں اور ارشاد فرمایا کہ شاہ محمد اسحاق صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کو مثنوی شریف سے بہت فیض ہوا تھا اور فرمایا کہ مثنوی شریف پڑھایا کرو اور خواب ہی میں مجھ کو حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے سلطان الاذکار کی تعلیم اس طرح دی کہ سو مرتبہ اللہ اللہ کا ذکر اس مراقبے کے ساتھ کرو کہ ہر بُنِ مُو سے اللہ اللہ نکل رہا ہے۔ حضرت والا نےجب اس خواب کوحضرت حکیم الامت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں تحریر فرمایا تو حضرت والا مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے جواباً یہ مصرعہ بھی تحریر فرمادیا ؎ ہمیں بھی یاد رکھنا ذکر جب دربار میں آئے حضرت خواجہ عزیزالحسن صاحب مجذوب رحمۃ اللہ علیہ بھی اس وقت حاضر تھے۔ حضرت والا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے جب یہ جواب اُن کو سنایا تو عرض کیاکہ حضرت! یہی مصرعہ میں بھی لکھنے کی اجازت چاہتا ہوں۔چناں چہ اس کے نیچے خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے بھی یہی مصرعہ لکھ دیا۔ اتفاق سے مولانا عبدالرحمٰن صاحب بکھراوی اعظم گڑھی بھی موجود تھے، انہوں نے بھی اجازت لے کر یہی مصرعہ تحریر فرمادیا، پورا شعر یہ ہے ؎