معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
تعلیم کے فیض سے میرےرسول کے اصحاب رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمۡہیں، میری رحمت یہاں سے وہاں تک پھیل گئی۔ اے عرب کے فصحاء! اور بلغاء اور اے عرب کے زباں دانو! تم کو ناز ہے کہ ہم اہل ِلسان ہیں، آؤ میرے اس اُمّی رسول کے مقابلے میں ؎ تو ندیدی گہے سُلیماں را چہ شناسی زبانِ مرغاں را جب تونے کبھی سلیمان علیہ السلام کو نہیں دیکھا تو چڑیوں کی زبان کو کیا سمجھ سکتا ہے۔ یتیمے کہ ناکردہ قرآں درست کتب خانۂ چند ملّت بشست یہ وہ یتیم ہے کہ جس پر ابھی پورا قرآن نہیں اترا ہے، لیکن تمام مذاہبِ سابقہ کی آسمانی کتابوں کو منسوخ کردیا۔ نہ اب توریت کے حکم پر عمل ہوگا، نہ اب انجیل کے حکم پر عمل ہوگا۔حق تعالیٰ نے اعلان فرمادیا کہ اے اہلِ عرب: وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ فِیۡ رَیۡبٍ مِّمَّا نَزَّلۡنَا عَلٰی عَبۡدِنَا فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَۃٍ مِّنۡ مِّثۡلِہٖ ۪ وَادۡعُوۡا شُہَدَآءَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۲۳﴾فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا وَلَنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡ وَقُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ ۚۖ اُعِدَّتۡ لِلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۴﴾ ؎ اور اگر تم لوگ کچھ خلجان میں ہو اس کتاب کی نسبت جو ہم نے نازل فرمائی ہے اپنے بندۂ خاص پر تو اچھا پھر تم بنا لاؤ ایک محدود ٹکڑا جو اس کا ہم پلّہ ہے (کیوں کہ آج تم بھی عربی زبان داں ہو، بلکہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم تو مشّاق بھی نہیں ہیں اور تم مشّاق ہو، جب باوجود اس کے نہ بناسکیں گے تو بشرط انصاف بلا تأمّل ثابت ہوجاوے گا کہ یہ معجزہ منجانب اللہ ہے اور بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر ہیں اور یہی مقصود تھا) اور بلالو ------------------------------