معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
یہ کتاب’’معرفتِ الٰہیہ‘‘اوّل اوّل طبع ہوکر بذریعۂ ڈاک پہنچی تو حضرت رحمۃ اللہ علیہ اس وقت ہر دوئی میں قیام فرما تھے، فوراً مولانا ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو بلایا اور اس کتاب کو ہاتھ میں لےکر رونے لگے اور حضرت رحمۃ اللہ علیہ پر دیر تک غلبۂ تشکر کا حال طاری رہا۔ بار بار فرماتے کہ اے اللہ!یہ آپ کا کرم ہے جو اتنا بڑا کام مجھ سے لے لیا۔ اس پانچویں ایڈیشن میں چند مفید اضافات کے علاوہ حضرت اقدس پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی ایک اہم تقریر ’’اثباتِ قیامت کی عقلی دلیل‘‘ (منظوم ) کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ العارض محمد اختر غفرلہ،۱۳؍شوال ۱۳۸۳ھ مطابق ۲۷؍فروری ۱۹۶۴ء ۴-جی۱۲/۱،خانقاہ اشرفیہ، ناظم آباد/کراچی