معرفت الہیہ |
§س کتاب ک |
|
میں نے ہزاروں بار آزمالیا ہے کہ بغیر آپ کے قرب کے میرا عیش و آرام سب تلخ ہوجاتا ہے۔ بے پناہت غیر پیچا پیچ نیست تلخ تر از فرقتِ تو ہیچ نیست بغیر آپ کی پناہ کے بجز الجھاؤ اور پیچیدگی کے کچھ نہیں ہے اور آپ کی فرقت سے تلخ تر دنیا میں کوئی مصیبت نہیں ہے۔ ہیچ کنجے بے دو وبے دام نیست جز بخلوت گاہ ِ حق آرام نیست کوئی گوشہ بدون جال اور مکر کے نہیں ہے، بجز خلوت گاہِ حق کے کہیں آرام نہیں ہے۔ ہر کہ جویائے امیری شدیقیں پیش ازاں اندر اسیری شد رہیں جو شخص امارت کا طالب ہوا وہ بالیقین قبل امیر ہونے کے سینکڑوں افکار وہموم و غموم کا اسیر ہوگیا۔ برکفِ من نہ شرابِ آتشیں وانگہ آں کرّو فرِّ مستانہ بیں اے محبوب! میرے ہاتھ پر شرابِ آتشیں کا جام رکھ دیجیے، اس کے بعد میرا مستانہ کرّوفرّ دیکھیے۔ خواب را بگزار امشب اے پدر یک شبے در کوئے بے خواباں گزر خواب کو ایک رات کے لیے ترک کردے اے پدر!ایک شب بے خوابوں کی گلی میں سَیر کرلے۔ بنگر ایشاں راکہ مجنوں گشتہ اند ہمچو پروانہ بوصلش کشتہ اند