معرفت الہیہ |
س کتاب ک |
|
گر بہ بینی یک نفس حُسْنِ ودود اندر آتش افگنی جَانِ ودود اگر تو محبوبِ حقیقی کا حسن اپنے قلب میں ایک لمحے کو بھی مشاہدہ کرلے تو اپنی محبوب جان کو آگ میں ڈال دے۔ گر بہ بینی کرّ و فرّ و قرب را جیفہ بینی بعد ازیں ایں شُرب را اگر تو حق تعالیٰ کے قرب کی شان و شوکت دیکھ لے تو دنیا کی تمام لذتیں تجھ کو مردار معلوم ہوں۔ تا بدانی ہر کرا یزداں بخواند از ہمہ کارِ جہاں بیکار مَاند حق تعالیٰ جس کو اپنی طرف جذب فرمالیتے ہیں وہ سارے جہاں کے کام سے بے کار ہوجاتا ہے۔ یعنی سارے جہاں کے کام اس کی نگاہ میں بے کار معلوم ہوتے ہیں اور اس کا مذاق یہ ہوجاتا ہے ؎ خوش تر از ہر دو جہاں آنجا بود کہ مرا با تو سر و سود ا بود دونوں جہاں میں سب سے اچھا وہ مقام ہے جہاں آپ ہوں اور ہماری اور آپ کی راز و نیاز اور محبت کی باتیں ہوا کریں ؎ قیمتِ خود ہر دو عالم گفتیٔ نرخ بالا کن کہ ارزانی ہنوز اے محبوب! آپ نے اپنی قیمت دونوں جہاں بتائی ہے، یہ قیمت تو آپ کی ذاتِ پاک کے سامنے کچھ بھی نہیں، نرخ اوربالا فرمائیے کہ ابھی ارزانی ہے۔