صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
میسر چوں مرا صحبت بجانِ عاشقاں آید ہمیں بینم کہ جنت برزمیں از آسماں آید حضرت پرتاب گڑھی نہایت محظوظ ہوئے۔تقویٰ کی دولت اہل اﷲ سے ملتی ہے صدر مفتی دیوبند حضرت مولانا محمود حسن گنگوہی رحمۃ اﷲ علیہ نے اس ناکارہ سے فرمایا کہ’’جمع الفوائد‘‘میں حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے یہ روایت مروی ہے: لِکُلِّ شَیْ ءٍ مَعْدِنٌ وَ مَعْدِنُ التَّقْوٰی قُلُوْبُ العَارِفِیْنَ؎ ہر شے اپنے کان سے ملتی ہے اور تقویٰ کی کان عارفین (اﷲ والوں) کے قلوب ہیں۔ حضرت پرتاب گڑھی رحمۃ اﷲ علیہ کا ایک سادہ سا شعر اس حقیقت کو خوب بیان کرتا ہے ؎ تنہا نہ چل سکیں گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ میرے ساتھ آئیے ارشادات در بیان عاشقانِ حق از حضرت عارف مولانا رومیمحبتِ اہل اﷲ اور اس کی افادیت بنگر ایشاں را کہ مجنون گشتہ اند ہمچو پروانہ بو صلش کشتہ اند حضرت عارف رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ خدا کے ان عاشقین سوختہ جانوں کو دیکھو کہ مثل پروانہ تجلیاتِ الٰہیہ سے کشتہ ہورہے ہیں۔ ------------------------------