صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
سانس میں صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ نہیں ہوتی، ان کے پاکیزہ انوار کو سائنس دان کیا جانیں!انفاسِ نبوت صحابہ ساز ہوتے ہیں اور انفاسِ اولیاء، اولیاء ساز ہوتے ہیں۔ کیوں کہ ان کے قلب میں اﷲ کا نور بھرا ہوا ہے۔ جلے بھنے دل سے جو سانس نکلتی ہے اس میں وہ انوار شامل ہوتے ہیں جو دوسرے دلوں میں نفوذ کر جاتے ہیں لیکن صحبتِ اہل اﷲ کے باوجود جن لوگوں کے سلوک میں دیر ہو رہی ہے، وصول الی اﷲ نصیب نہیں ہو رہا ہے وہ کسی نہ کسی گناہ میں مبتلا ہیں۔انسانی طبیعت کی خاصیت اور صحبتِ صالحین ارشاد فرمایا کہ امام غزالی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے انسان کی طبیعت میں صفات و اخلاق کا عکس حاصل کرنے کا مادّہ اور خاصیت رکھی ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے جانوروں میں یہ صلاحیت نہیں رکھی۔کسی سور کو ہرن کے ساتھ رکھو تو اس کی عادت تبدیل نہیں ہوگی۔کسی مکھی کو پروانے کے ساتھ رکھو تو اس کی خصلت تبدیل نہیں ہوگی کیوں کہ انہیں ولی اﷲ نہیں بنانا تھا اور انسان کو ولی اﷲ بنانا تھا، کسی ولی اﷲ کی صحبت سے انسان ولی اﷲ بن جاتا ہے۔ پھر ارشاد فرمایا کہ جو سالک اﷲ اﷲ کرتے ہیں ان میں شیخ کا فیض جذب کرنے کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے۔صحبتِ اہل اﷲ سے بے نیازی کا انجام اس عالَم میں کتنے لوگ ہیں کہ نہ گوری کو چھوڑتے ہیں نہ کالی کو۔ ان کی نظر مثلِ سانڈ ہوتی ہے۔ ڈال پر قلقلہ بھی کرتا ہوں تاکہ اہلِ قراءت کو مزہ آجائےکیوں کہ قلقلہ بھی بڑی اہم چیز ہے۔ تو بعض لوگ کہتے ہیں کہ صاحب! ہم تو سانڈ کی طرح رہنا چاہتے ہیں وہ ہر کھیت میں منہ ڈال کر مزہ لیتا ہےمگر ذرا اس کی کھال کو بھی ملاحظہ کرو کہ اس کو کتنی لاٹھیاں پڑتی ہیں؟ اور جب بیمار ہوتا ہے تو اس کا کوئی مالک نہیں ہوتا، مویشی کے ڈاکٹر کے پاس کوئی لے جانے والا نہیں ہوتا اور جب مر جاتا ہے تو چیل کوے کھاتے ہیں۔اور جو بیل کسی کسان کی تابعداری میں رہتا ہے اور اس کی رسی اپنی گردن میں ڈال