صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
ملاقات کے حریص اور مشتاق ہوتے ہیں ،حقیقت میں وہ اللہ تعالیٰ کے صحیح عاشق ہیں۔ اگر کوئی کباب والے سے عشق کرتا ہے تومعلوم ہوا کہ وہ عاشق ِکباب بھی ہے۔ اگر کسی کو شامی کباب سے دلچسپی ہے تو جب گلی میں یا بازار میں آواز آئی کباب والا!تو اس کے کان کھڑے ہوجاتے ہیں یا نہیں؟اور وہ کیاکہتا ہے ؎ از کجا می آید ایں آوازِ دوست ارے!یہ میرے دوست کی آواز کہاں سے آرہی ہے؟ کباب دوست ہے اس کا۔اسی طرح جو اللہ کا عاشق ہوتا ہے اس کو اللہ والوں سے عشق ومحبت لازمی ہے۔جنت پر اہل اللہ کی فضیلت کی دلیل ِمنقول میرے شیخ شاہ عبد الغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جب جنت میں داخلہ ملے گا تو اللہ تعالیٰ کا سب سے پہلے یہ حکم ہوگا کہ میرے خاص بندوں سے ملو۔ میرے عاشقوں سے ملو۔فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْمیرے خاص بندوں سے ملاقات کرو۔ وَادْخُلِیْ جَنَّتِیْاور جنت کا درجہ بعد میں ہے۔ پہلے اہل اللہ کا درجہ ہے۔ پہلے اللہ والوں سے ملوجو میرے خاص بندے ہیں۔فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ میں یائے تخصیصی کا راز اوریائے تخصیصی کیوں لگائی؟ کیوں کہ دنیا میں یہ میرے خاص ہو کر رہے۔ نفس وشیطان کی غلامی سے نکل کر، معاشرہ اور سوسائٹی سے نکل کر، خاندانی اور صوبائی اور ملکی اوربین الاقوامی تہذیب اور روایات کو توڑ کر انہوں نے ہماری شریعت کے احکام پراور سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر زندگی گزاری۔ اس لیے دنیا میں بھی یہ ہمارےخاص تھے، اورآج یہاں بھی یہ ہمارے خاص ہیں۔ اسی لیے ہم نے یاء خصوصیت کی لگا دی۔ فَادۡخُلِیۡ فِیۡ عِبٰدِیۡکہ جاؤ وہ میرے خاص بندے ہیں پہلے ان سے ملو۔ میرے شیخ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اللہ والوں کی یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ جنت