صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
تمہارے اندر شعوری اور غیر شعوری طور پر آجائیں گی۔ یعنی اعمالِ ظاہرہ اور اعمالِ باطنہ دونوں سنور جائیں گے جیسا کہ حدیث میں وارد ہےاَ لْمَرْءُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ؎ ہر آدمی اپنے گہرے دوست کے دین پر ہوجاتا ہے پس اگر تمہارا خلیل فاسق ہے تو تمہارے اندر فسق کے آثار شروع ہوجائیں گے اور اگر تمہارا خلیل کوئی بندۂ مقبول ہے تو تمہارے اندر بھی مقبولیت کے اعمال و آثار شروع ہوجائیں گے۔مَنْ شَاءَ فَلْیُجَرِّبْ۔ جو چاہے تجربہ کرلے۔ حضرات صحابہ کرام رضوان اﷲ تعالیٰ علیہم اجمعین کے لفظ سے پتا چلتا ہے کہ صحبت یافتہ ہونا کتنی بڑی نعمت ہے۔حق تعالیٰ ہم سب کو اپنے اولیاء کی محبت بخشیں اور ان کی صحبت عطا فرمائیں۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَحُبَّ عَمَلٍ یُّبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ؎ اے اﷲ! ہم کو اپنی محبت عطا فرما اور جو تجھ سے محبت رکھتے ہیں اپنے ان عاشقوں کی محبت بھی عطا فرما اور ہم کو ایسے اعمال کی محبت عطا فرما جو تجھ سے قریب کرنے والے ہوں۔صحبتِ شیخ اور بصیرتِ قلبی شکرِ ایزد را کہ دیدم روئے تو یافتم ناگہ رہے من سوئے تو ترجمہ و تشریح:اے مرشد! خدا کا شکر ہے کہ آپ کا دیدار اور آپ کی صحبت ہم کو نصیب ہوئی۔ اچانک ہم آپ کی ملاقات کی راہ پا گئے۔ چشمِ گریانم زغصہ تیرہ شد یافت نور از نرگسِ جادوئے تو ترجمہ و تشریح:ہماری آنکھیں نفس کے غیظ و غضب اور شر سے تاریک اور فاقد البصیرۃ ہورہی تھیں۔ اے مرشد! آپ کی نگاہِ فیض سے وہ روشن ہو گئیں۔ دور بینانِ بارگارہِ الست کی صحبت کی یہی تاثیر ہوتی ہے۔ حضرت حکیم الامت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ------------------------------