صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
انتخاب کیا۔ کیوں صاحب !یہ گریجویٹ ،بی۔ اے ،ڈپٹی کلکٹر، انگریزی داں مولانا لوگوں کا شیخ بن رہا ہے؟ کیوں صاحب !یہ علماء ایک انگریزی داں کے سامنے کیوں زانوئے ادب تہہ کررہے ہیں؟ مفتی جمیل احمد صاحب تھانوی جامعہ اشرفیہ لاہور کامفتی انہیں اپنا شیخ بنارہا ہے، اور اصلاحی خط وکتابت ہو رہی ہے۔ خواجہ صاحب کو لکھتے ہیں کہ مجھے ایسی ترکیب بتادیجیے کہ تعلق مع اللہ نصیب ہوجائے۔ خواجہ صاحب جواب لکھتے ہیں کہ ’’بغیر شیخ کے سامنے اپنے نفس کو مٹائے ہوئے اللہ نہیں ملاکرتا‘‘ اور مفتی صاحب کو یہ شعر لکھ کر بھیجا تھا ؎ پیشِ مرشد ذلیل ہو جاؤ متبعِ بے دلیل ہو جاؤ پھر تو سچ مچ جمیل ہو جاؤ یعنی حق کے خلیل ہوجاؤ ایک صاحب نے کہا کہ حضرت! جودولت آپ نے حکیم الامت سے پائی ہے، مجھے دے دیجیے، تو فرمایا ؎ مے یہ ملی نہیں ہے یوں قلب وجگر ہوئے ہیں خوں کیوں میں کسی کو مفت دوں مے مری مفت کی نہیں فرمایا کہ یہ دولت یوں ہی مفت میں نہیں ملتی۔ پہلے رگڑے کھاؤ، نفس کو مٹاؤ، پھر دل، دل بنے گا۔ فرماتے ہیں ؎ آئینہ بنتا ہے رگڑے لاکھ جب کھاتا ہے دل کچھ نہ پوچھو دل بہت مشکل سے بن پاتا ہے دلصحبتِ اہل اللہ کے ساتھ مجاہدہ کی ضرورت اہل اللہ کی صرف صحبت ہی کافی نہیں مجاہدہ بھی ضروری ہے۔اور اس کی