صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
تنہا نہ چل سکیں گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ مرے ساتھ آئیے مگر مرشدِ کامل وہی ہے جو جامعِ شریعت و طریقت ہو یعنی شریعت کا پابند ہو۔ ورنہ خلافِ شریعت چلنے والا خواہ ہوا پر اڑ کر شعبدہ دکھائے وہ گمراہ ہے ؎ گر ہوا پہ اڑتا ہو وہ رات دن ترکِ سنت جو کرے شیطان گنترغیب صحبتِ اہلِ دل ہر کہ زعشاق گریزاں شود عاقبت الامر پریشاں شود ترجمہ و تشریح:جو شخص کہ عاشقانِ حق سے بھاگتا ہے بالآخر اسے پریشانی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ مراد یہ کہ اہل اﷲ کی صحبت سے فرار مضر ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ دل کہ سوئے عشق کشد عاقبت در حرم عصمت سلطاں شود ترجمہ و تشریح:جو دل اﷲ تعالیٰ کی محبت عاشقانِ خدا کی صحبت اور خدمت سے حاصل کرتا ہے انجام کار وہ حق تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے اور خصوصی حفاظت حق تعالیٰ کی اس کے ساتھ شامل ہوجاتی ہے۔ رو بہ دلِ اہل دلے جائے گیر قطرۂ یم لوء لوء مرجاں شود ترجمہ و تشریح:جاؤ کسی اہلِ دل کی صحبت میں خلوص دلِ سے کچھ مدت رہو کیوں کہ ان کی صحبت کیمیا تاثیر سے جس طرح پانی کا قطرہ صدف کے اندر موتی بن جاتا ہے تم بھی موتی بن جاؤ گے اور جس طرح وہ پانی کا قطرہ صدف کے باہر موتی نہیں بن سکتا اسی طرح تم بھی صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر انسانِ کامل نہیں بن سکتے۔