صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
کچھ نہ پوچھو کباب کی لذت ایسی جیسے شباب کی لذت تو ڈاکٹر نے کہا کہ آج تک میرے کباب کی ایسی تعریف کسی نے نہیں کی۔ لیکن دل جلا بھنا کباب کیسے بنے گا؟ جیسے جب تک مربی نہ ہو کوئی مربّہ نہیں بنتا، ایسے ہی دل کو جلا بھنا کباب بنانے کے لیے کسی جلے بھنے دل والے کی صحبت ضروری ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی بڑے پیر صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کو آپ کیا سمجھتے ہیں؟ وہ سلسلۂ قادریہ کے بانی تھے اور سارے عالم کے علماء ان کو بہت بڑا ولی اﷲ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یہ مشورہ دیا۔ اور یہ مشورہ سنانے والا کون ہے؟ مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ جن سے بڑے بڑے علمائے ندوہ دعائیں لینے آتے تھے، مولانا حبیب الرحمٰن اعظمی، مولانا علی میاں ندوی جیسے اکابر علماء کو میں نے دیکھا کہ ان کے بستر کے ساتھ بستر لگائے ان سے دعا کی درخواست کرنے آئے تھے اور وہیں میری ’’مثنوی‘‘کے درس کے لیے ان دونوں بزرگوں نے فرمایش کی کہ اختر کراچی سے آیا ہے’’مثنوی‘‘ کا شارح ہے، آج ہم لوگ ’’مثنوی‘‘ کا درس سننا چاہتے ہیں تو مولانا شاہ احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے مجھ سے فرمایا کہ یہ بڑے لوگ ہیں آج تم ’’درسِ مثنوی‘‘ سنا دوتو میں نے اﷲ کے نام کے ساتھ ان حضرات کی خدمت کی سعادت حاصل کی۔خواہشاتِ نفسانیہ سے بچنے کا طریقہ مولانا رومی کا ایک شعر یاد آگیا کہ نفس کی خواہشات سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟ نفس نتواں کشت الّا ظلِّ پیر دامنِ آں نفس کش راسخت گیر نفس مر نہیں سکتا جب تک کسی شیخِ کامل اور ولیِ کامل کا سایہ نہیں پڑے گا۔اس کی صحبت نصیب نہیں ہوگی۔لہٰذا اﷲ والوں کے دامن کو مضبوط پکڑلو۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی رحمۃ اﷲ علیہ نے جب یہ شعر پڑھایا تو فرمایا کہ اﷲ والوں کے دامن کو مضبوط پکڑنے کا