صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
کہ نہیں؟جب حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کومربیّ کی ضرورت تھی جو انبیا علیہم السلام کے بعد تمام انسانوں میں سب سے زیادہ افضل ہیں، تو ہم لوگوں کا کیا منہ ہے کہ ہم اپنے کو تربیت کامحتاج نہ سمجھیں؟ حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے ایک عزیز سے ناراض ہوگئے، اور فرمایا: خدا کی قسم! اب میں ان پرکبھی احسان نہ کروں گا۔ اور جن سے ناراض ہوئے وہ جنگ ِبدر لڑے ہوئے تھے، اصحابِ بدر جنگِ بدر کی برکت سے اللہ کے یہاں مقبول ہوگئےتھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کی سفارش فرمائی: اَلَا تُحِبُّوۡنَ اَنۡ یَّغۡفِرَ اللہُ لَکُمۡ؎ مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ آیت حضرت صدیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں نازل ہوئی۔ جس کے ترجمہ کا خلاصہ یہ ہے کہ اے صدیق! کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ میرا بدری صحابی جس نے جنگ ِبدر لڑی ہے تم اس کی خطا کو معاف کردو، اور میں قیامت کے دن تمہیں معاف کردوں۔ جب یہ آیت نازل ہوئی، تو حضرت صدیقِ اکبر نے اپنی قسم توڑ دی، اور اس کاکفّارہ ادا کیا، اور دوسری قسم اٹھائی کہوَاللہِ اِنّیْ اُحِبُّ اَنْ یَّغْفِرَ اللہُ لِیْ؎ اللہ کی قسم! میں محبوب رکھتا ہوں کہ اللہ مجھے معاف کردے اور میں اپنے عزیز کی خطا کو معاف کرتاہوں، اور فرمایا کہ اب میں پہلے سے بھی زیادہ ان پر احسان کروں گا۔نفس کی اصلاح کاآسان طریقہ نفس کی اصلاح کاسب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ کسی اللہ والے سے اصلاح کاتعلق قائم کرلیجیے ،اس کو اپنے حالات کی اطلاع اور اس کے مشوروں کی اتباع شروع کردیجیے،پھر دیکھیے!کتنی جلدی اصلاح ہوتی ہے ،پھر آپ بزبانِ حال کہیں گے ؎ ------------------------------