صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
مدرسۂ دیوبند میں درس اورفتویٰ نویسی اپنی جگہ مگر ایک رات جو اے حکیم الامت! آپ کے پاس تھانہ بھون میں گزارتا ہوں تو فتاویٰ و درس و تدریس کا اخلاص آپ سے ملتا ہے۔ اگر اخلاص نہیں تو کچھ قبول نہیں۔کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کا عاشقانہ ترجمہ ارشاد فرمایا کہ تقویٰ بغیر شیخِ کامل کے نہیں مل سکتا۔ دنیا میں جتنے بھی دینی شعبے ہیں خواہ مدارس ہوں، خواہ تبلیغ ہو، خواہ تصنیف و تعلیم ہو کسی سے تقویٰ نہیں ملے گا۔ تقویٰ ملے گا اﷲ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ سے۔ لہٰذا اگر تقویٰ چاہتے ہو تو اہلِ تقویٰ کی صحبت میں رہو کیوں کہ دوسری آیت میں اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہاِنۡ اَوۡلِیَآؤُہٗۤ اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَصرف متقی بندے ہی ہمارے دوست ہیں۔ لہٰذا اگر ہم سے دوستی چاہتے ہو تو ہمارے دوستوں میں رہو۔ یہکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کا عاشقانہ ترجمہ ہے۔ یٰۤاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوااللہَاے ایمان والو! میں تمہارے اوپر اپنی دوستی کو فرض کرتا ہوں، مستحب اور واجب نہیں، فرض کرتاہوں۔ میری محبت کی تم قدر نہیں کرتے کہ اپنا دوست بنانے کو ہم نے تم پر فرض کردیا۔ تقویٰ اور ولایت کُلّی متساوی ہے۔ ہر متقی ولی ہے اور ہر ولی متقی ہے۔ متقی بننا ہم تم پر فرض کرتے ہیں تاکہ تمہاری غلامی کے سر پر ہم اپنا تاجِ دوستی رکھ دیں لیکن یہ تاجِ دوستی کب پاؤ گے؟ جب میرے دوستوں میں رہو گے۔ دوستو! ایسے ترجمہ کم پاؤ گے۔یہ ترجمہ عاشقانہ بھی ہے، مستانہ بھی ہے۔یہ اﷲ کی عطا ہے کہ میری زبان عشق و محبت کی ترجمان ہے۔یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ َ کا عاشقانہ ترجمہ یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوااللہَ اگر تقویٰ چاہتے ہو تووَکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَاہلِ تقویٰ کی صحبت میں رہو، اگرہم سے دوستی چاہتے ہو تو ہمارے دوستوں میں رہو۔ دیکھا اس کا ترجمہ کتنا پیارا ہے۔ اگرتم میرے دوست بننا چاہتے ہو تو میرے