صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
دیتا ہے وہ اس کو دونوں وقت کھانا بھی کھلاتا ہے۔ بیمار ہوجاتا ہے تو علاج بھی کراتا ہے۔ مر جاتا ہے تو مرنے سے پہلے ہی آثار دیکھ کر ذبح کرکے کھا جاتا ہے۔ تو ایسے ہی کسی شیخ سے وابستہ ہوجاؤ ان شاء اﷲ!یہ چیز کام آئے گی۔ جب اَیْنَ الْمُتَحَابُّوْنَ فِیَّ؎ کا اعلان ہوگا کہ جولوگ حساب کتاب سے پریشان ہیں، میدانِ محشر ہے،سورج بہت قریب ہے، لوگ تمازتِ آفتاب سے پسینے پسینے ہو رہے ہیں لیکن جو دنیا میں میری وجہ سے آپس میں محبت رکھتے تھے۔ نہ علاقائی تعلق تھا، نہ خاندانی، نہ ضلعی، نہ مفاداتی، نہ بلدیاتی، نہ صوبائی، نہ ملکی، نہ بین الاقوامی۔ صرف ہماری وجہ سے آپس میں محبت رکھتے تھے وہ عرش کے سائے میں آجائیں۔صحبتِ اہل اﷲ محافظِ ایمان ہے مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ سے عرض کیا:کیا واقعی اﷲ والوں کے پاس بیٹھنا سو برس کی اخلاص کی عبادت سے افضل ہے؟حکیم الامت نے فرمایا کہ آپ کو تعجب کیوں ہو رہا ہے۔اﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا سو سال کی عبادت سے بہتر ہےیہ تو شاعر نے کم بیان کیا ہے ؎ یک زمانہ صحبتے با اولیا بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا اﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا ایک لاکھ سال کی عبادت سے افضل ہے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شیطان نے لاکھوں سال عبادت کی تھی مگر کثرتِ عبادت سے دائرۂ مردودیت سے نہیں بچ سکا۔دائرۂ اسلام سے اس کا خروج ہو گیا۔لیکن جو اﷲ والوں کے صحبت یافتہ ہوتے ہیں تو خطائیں تو ان سے ہو سکتی ہیں مگر دائرۂ اسلام سے ان کا خروج نہیں ہو سکتا، ان کا خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے۔ ------------------------------