صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
اﷲ والے کی صحبت میں بہ نیتِ اصلاح رہ لو ان شاء اﷲ! حیاتِ ایمانی اور نسبت مع اﷲعَلٰی سَطْحِ الْوَلَایَۃِنصیب ہوجائے گی۔ لیکن جس طرح انڈے کے لیے مرغی کے پروں کے نیچے اکیس دن کا تسلسل ضروری ہے کہ اگر مرغی کو اچانک کشمیر یا فیصل آباد یا سکھر جانا پڑا تو انڈوں کو بھی ساتھ جانا پڑے گا ورنہ مرغی اور انڈے میں فصل ہوجائے گا تو انڈے میں حیات نہیں آئے گی۔ معلوم ہوا صحبت میں تسلسل ضروری ہے اسی طرح کم سے کم چالیس دن تک کسی شیخ کے ساتھ رہ لو۔ لیکن شرط یہ ہے کہ اصلاح کی نیت ہو،ارادہ ہویُرِیْدُوْنَ وَجْہَہٗہو۔تقویٰ کے لیے آسان ترین نسخہ اِنَّ اللہَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ؎ اﷲ اپنے عاشقوں کے اجر کو ضایع نہیں کرتا کہ مردہ لاشوں پر جاتے ہو۔ دونوں میں کوئی نسبت نہیں۔ اس لیے وہ لوگ انتہائی بے وقوف اور احمق ہیں جو اﷲ کو چھوڑ کر دنیا پر مر رہے ہیں اس لیے اﷲ پر مرنا سیکھو اور یہ بھی اﷲ والوں کے صدقہ میں ہی آئے گا۔ حوصلۂ شاہ بازی کس سے آئے گا؟ بازِ شاہی سے۔ اور بازِ شاہی کیسے بنو گے؟ صحبت کی برکت سے۔ دنیا میں کوئی ولی اﷲ نہیں ہوا جب تک کسی ولی اﷲ کی صحبت نہیں ملی۔ دیسی آم کو لنگڑے آم کے متعلق ایک لاکھ کتابیں پڑھا دو، ایم ایس کرادو لیکن ایک لاکھ کتابوں کے باوجود دیسی ہی رہے گا، لیکن اسے کوئی کتاب نہ پڑھاؤ لنگڑے آم کی قلم لگا دو آہستہ آہستہ وہ خود لنگڑا آم بن جائے گا۔صحبتِ اہل اللہ اور نیکی کی حفاظت اوّل اے جاں دفعِ شر موش کن بعد ازیں انبار گندم کوش کن مولانا رومی فرماتے ہیں کہ اے میری جان !پہلے کسی اﷲ والے کی صحبت میں رہ کر نفس ------------------------------