صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
کہ اس نے بھی کسی سے بیعت کی ہے یا نہیں؟ کسی کو اپنا بابا اور مربیّ بنایا کہ نہیں؟ اگر وہ کہہ دے کہ میرا کوئی بابا نہیں، میں خود مادر زاد بابا پیدا ہوا ہوں، تو پھر سمجھ لیجیے کہ یہ کیسا شخص ہے؟ اس لیے میں کہتا ہوں لَاتَاْخُذُوْہُ بَابَا مَنْ لَّا بَابَا لَہٗاس کو ہر گز بابا مت بناؤ جس کاکوئی اگلا بابا نہ ہو، کیوں کہ خاندان سے اس کارشتہ بالکل کٹاہوا ہے۔ جس لوٹے سے پانی پینا چاہتے ہو پہلے جھانک کر دیکھو کہ اس کے اندر کیا ہے؟ کیوں کہ لوٹے میں جو کچھ ہوگا وہی ٹونٹی سے آئےگا۔ اگر صاف پانی ہے تو صاف آئے گا، اور اگر پانی میں گندگی ملی ہوئی ہے تو ٹونٹی سے بھی وہی گندا پانی آئے گا۔ ’’مسلم شریف‘‘ میں حضرت ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ کا قول منقول ہے، فرماتے ہیں: اِنَّ ہٰذَا الْعِلْمَ دِیْنٌ فَانْظُرُوْا عَمَّنْ تَاْخُذُوْنَ دِیْنَکُمْ؎ یہ علم دین ہےپس خوب دیکھ لوتحقیق کر لو کہ تم کس شخص سے دین حاصل کر رہے ہو؟ ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا ہے کہ جس سے دین سیکھ رہے ہیں اس نے کس سے سیکھا ہےاَ لْاِسْنَادُ مِنَ الدِّیْنِ؎زیارتِ شیخ کاانعام مجھ سے بنگلہ دیش کے ایک عالم نے پوچھا کہ ماں باپ کو ایک نظر دیکھنے سے حجِ مقبول کا ثواب ملتا ہے تو شیخ کو دیکھنے سے کیا ملتا ہے؟ بتاؤ! کیسا سوال ہے اور سائل بھی عالم ہے۔میں نے کہا کہ ماں باپ کو رحمت کی نظر سے دیکھنے سے ایک حجِ مقبول کا ثواب ملتا ہے یعنی خانۂخدا کی زیارت ہوتی ہےاور شیخ کو دیکھنے سے خدا ملتا ہے۔ ماں باپ کو دیکھنے سے گھر کی زیار ت ہوئی ، اور شیخ کو دیکھنے سے گھر والے کی زیارت ہوئی۔ اللہ والوں کو دیکھ کر اللہ ملتا ہے۔ سبحان اللہ! یہ علماء بیٹھ جاتے ہیں ،تو مجھے بھی علمی باتوں کے سنانے میں مزہ آتا ہے۔ (راقم الحروف نے عرض کیا کہ اس کی دلیل اِذَا رُءُ وْا ذُکِرَ اللہُ ؎ معلوم ہوتی ہے یعنی اللہ والے وہ ہیں کہ جب ان کو دیکھا جائے تو اللہ یاد ------------------------------