صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
کوئی پیدا ہوا اور نہ آیندہ پیدا ہوگا اس لیے آپ کے صحابہ بھی اُمم ِسابقہ کے صحابہ سے افضل ہیں۔ اور اب قیامت تک کوئی بڑے سے بڑا ولی ایک ادنیٰ صحابی کے برابر نہیں ہو سکتا، لیکن نسبت قیامت تک سینوں سے سینوں میں منتقل ہوتی رہے گی۔ اس لیے مولانا مسیح اللہ خان صاحب جلال آبادی رحمۃ اللہ علیہ نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں دعا مانگی تھی کہ اے اللہ! جو ہم میں صاحب ِنسبت نہیں ہیں ان کو صاحب ِنسبت کر دے اور جو صاحب ِنسبت ہیں مگر ضعیف اور کمزور تعلق ہے ان کو قوی کر دے اور جو قوی النسبت ہیں ان کوا قویٰ کر دے یعنی ان کو اس قدر قوی النسبت کردے کہ ان کی صحبتوں سے دوسرے ولی اللہ پیدا ہونے لگیں۔ اس لیے جس شیخ سے تعلق کریں پہلے خوب دیکھ لیں کہ وہ قوی النسبت ہے یا نہیں؟ جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا کہ کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ میں صادقین سے مراد متقین ہیں۔ لیکن صادقین اس لیے نازل فرمایا کہ تم دیکھ لو کہ وہ صادق فی التقویٰ ہے یا نہیں؟ ایسا تو نہیں کہ لباسِ تقویٰ ہے، ٹو پی بھی اہل اللہ والی ہے،وضع قطع بھی اہل اللہ والی ہے مگر اعمال ویسے نہیں ہیں مثلاً بد نظری کر رہا ہے۔تلاش کرنے سے سچے اولیا ء اللہ مل جاتے ہیں بعض لوگ کہتے ہیں کہ صاحب! میں نے اولیاء کو تلاش کیا مگر سب پاکٹ مار نکلے۔یہ بات صحیح نہیں ہے۔ بزرگوں نے فرمایاکہ اگر ایسا ہو پھر بھی اللہ والے کی تلاش مت چھوڑوایک نہ ایک دن ضرور خدا کو تم پر رحم آئے گا اور تمہیں سچا اللہ والا مل جائے گا۔ ایک بزرگ نے اس کی مثال دی کہ اگر آپ جوان اور بہت تندرست ہیں اور آپ کا شادی کو جی چاہ رہا ہے تو اگر کوئی آپ سے کہے کہ ہم تمہاری شادی کرا دیتے ہیں مگر پہلے ایک کلو لڈو اور پانچ سو ٹکہ دو اور پھر آپ سے ایک کلو لڈو اور پانچ سو ٹکہ لے کر کہا کہ میں تمہاری شادی کے لیے بیوی تلاش کر رہا ہوں۔اس کے بعد اِدھر اُدھر ہوگیا تو کیا پھر آپ ہمیشہ کے لیے کان پکڑ لیتے ہیں کہ اب شادی نہیں کرنی ہے؟ پھر اگر دوسرا دوست کہے کہ اچھا !ہم تمہاری شادی کرا دیتے ہیں مگر ہم ایک ہزار ٹکہ اور پانچ کلو لڈو لیں گے تو آپ شادی کی اُمید پر اس کو بھی دے دیں گے۔اسی طرح تیسرا بھی دھوکا