صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
اس کے دل میں وقت کے کسی ولی کی محبت ڈال دیتے ہیں پھر وہ اس ولی کی صحبت میں رہتا ہے۔ اس کی عبادت، اس کی فدا کاری اور وفاداری دیکھتا ہے تو اپنی بے وفائیوں،اپنی نافرمانیوں،اپنی حرام کاریوں اور اپنی بدمعاشیوں پر نادم ہوجاتا ہے۔اور اسے توبہ نصیب ہوجاتی ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ کاحکم ہے: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو ۔ مگر تمہیں یہ ڈر کیسے ملے گا؟ کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ اللہ والوں کے پاس رہو۔ لاکھ کتابیں پڑھتے رہو مگر کتاب پڑھنے سے بدمعاشی ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ اگر اللہ والوں کی صحبت نہ ملی تو سب کچھ پڑھنے کے بعد بھی بدمعاشی کرے گا۔اس لیے اللہ والوں کی صحبت میں رہو یا اللہ والوں کے غلاموں کی صحبت میں رہو۔ اللہ والوں کی پہچان کیا ہے؟ کہ اس نے غلامی کی ہو اللہ والوں کی۔اہل ِ سلسلہ کے لیے تین عظیم نعمتیں ارشادفرمایا کہ حضرت امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نےاللہ تعالیٰ سے تین دعائیں مانگیں اور فرمایا کہ ان شاء اللہ! میری تینوں دعائیں قبول ہوگئیں۔ اس لیے میرے سلسلے میں جو داخل ہوگا اس کو ان شاء اللہ تعالیٰ! تین نعمتیں حاصل ہوں گی: ۱۔ روزی کی فراغت۔ ان شاء اللہ! کسی کو فاقہ نہیں ہوگا۔ ۲۔ اطمینان وجمعیتِ قلبِ۔ ۳۔ حسنِ خاتمہ ۔ ان شاء اللہ! خاتمہ ایمان پر ہوگا۔ اور مشاہدہ بھی ہے کہ اس سلسلے والوں کو یہ سب نعمتیں حاصل ہیں۔صحبت ِ شیخ جلد صاحب ِ نسبت ہونے کاراستہ اور اگر یہ تعلق غیر مفید ہوتا تو اللہ تعالیٰکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کاحکم نہ