صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
حضرت والا (رحمہ اﷲ) کی نصیحتیں فرمایا: اصلاح کا آسان نسخہ یہ ہے کہ تھوڑا سا ذکر کر لیا جائے اور اﷲ کی نعمتوں کا مراقبہ کر لیا جائے اور کسی اﷲ والے سے صحیح اور قوی تعلق کر لیا جائے۔ فرمایا: صرف اﷲ والوں سے تعلق پیدا کر لینے سے کچھ نہیں ہوتا ہے جب تک ذکر اور صحبت اور پرہیز، ان تین باتوں کا اہتمام نہ رکھا جائے۔ فرمایا: اولیاء اﷲ کی صحبت کی مثال ایسی ہے جیسے گلاب کے پھول کے نیچے والے کانٹے ہوتے ہیں۔ جس طرح ان کانٹوں کو گلاب کے درخت سے جدا نہیں کیا جاتا، اسی طرح اولیاء اﷲ کی صحبت میں رہنے والے جنت میں اﷲ والوں سے نہیں جد ا کیے جائیں گے۔ لہٰذا اولیاء اﷲ کی صحبت کو لازم پکڑلو۔ فرمایا: اہل اﷲ کی صحبت میں مجاہدات برداشت کرکے جس روح نے اﷲ تعالیٰ کی محبت کا درد نہ حاصل کیا وہ روح اس قابل نہیں کہ زندہ رہے۔ کیوں کہ ایسی روح خود بے روح اور ایسی جان خود بے جان ہے۔ اس کا وجود صفحہ زمین اور صفحہ ہستی پر ننگ و باعثِ شرم ہے۔صحبت ِشیخ اور قربتِ ا لٰہیہ پیر باشد نرد بانے آسماں تیر پر اں از کہ گردد از کماں ارشاد فرمایا کہ نرد بان کے معنیٰ ہیں سیڑھی۔ پیر آسمان کی سیڑھی ہے۔ یعنی اﷲ تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ، ذریعہ اور وسیلہ ہے۔ اﷲ تعالیٰ تک جانا چاہتے ہو تو پیرِ حقانی تلاش کرو۔ آسمان سے یہاں مراد اﷲ تعالیٰ کی ذات ہے۔ یہ تو ایک دعویٰ ہے کہ پیر اﷲ تک پہنچنے کا وسیلہ ہے لیکن اس دعویٰ کی کیا عمدہ دلیل اگلے مصرع میں مولانا دیتے ہیں۔ مولانا رومی کے ان ہی علوم کی وجہ سے ہر زمانے میں سارے علماء مولانا کے غلام بن گئے۔ فرماتے ہیں ؎