صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
نہیں بچ سکتا۔علم روشنی ہے لیکن موٹر چلانے کے لیے روشنی کافی نہیں ہوتی، پیٹرول بھی چاہیے اور وہ ہے اﷲ کا خوف، جو اﷲ والوں کے سینوں سے ملتا ہے۔اﷲ کی شان باخبر لوگوں سے پوچھو اسی لیے ایک بزرگ نے فرمایا کہ اے دوستو! چالیس دن کسی اﷲ والے کے پاس رہو تاکہ تمہیں کعبہ والا مل جائے۔ گھر کے لیے تو ہر سال نفلی حج و عمرہ کرتے ہو لیکن اﷲ جو مالک ہے، کعبہ کا خالق ہے، گھر والا ہے، ربِ کعبہ ہے اس کی محبت سیکھنے کے لیےکبھی چالیس دن بھی نہیں نکالتے۔تو اس نفلی حج کرنے والے سے بزرگ نے یہ کہا ؎ اے قوم بہ حج رفتہ کجائید کجائید معشوق ہمیں جاست بیائید بیائید اے نفلی حج کرنے والو! کہاں جارہے ہو؟ تمہارا معشوق تو میرے دل میں ہے، اﷲ تو میرے دل میں ہے، تم لوگ میرے پاس آؤ۔ چناں چہ ایک عالم نفلی حج کرنے جارہے تھے۔ایک اﷲ والے نے پوچھا کہ تم کہاں جارہے ہو؟ اس نے کہا کہ میں نفلی حج کرنے جارہا ہوں۔ فرمایا کہ جس کے گھر جارہے ہو تو کیا گھر والے سے جان پہچان ہے؟ بس تیر لگ گیا اور رونے لگے۔پھر فرمایا کہ کیا تم نے قرآنِ پاک کی آیت تلاوت نہیں کی اَلرَّحْمٰنُ فَسْئَلْ بِہٖ خَبِیْرًا؎رحمٰن کی شان کو اﷲ والوں سے پوچھو، باخبر لوگوں سے پوچھو، جو اﷲ سے باخبر ہیں ان سے خبر لو۔ اﷲ میاں کی خبر بے خبروں سے کیا لو گے؟ کعبہ میں حج، عمرہ تو ہوجائے گا مگر اﷲ سے ملانے والے اﷲ والے ہوتے ہیں جو اﷲ سے پہلے ہی سے ملے ہوئے ہیں۔ جو خود اﷲ سے نہیں ملا وہ کیا ملائے گا! حکیم الامت کے خلیفہ ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں ؎ ان سے ملنے کی ہے یہی اک راہ ملنے والوں سے راہ پیدا کر ------------------------------