صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
وَفِیْہِ اِشَارَۃٌ اِلٰی بَشَارَۃِ حُسْنِ الْخَاتِمَۃِ؎ اس میں حسنِ خاتمہ کی بشارت ہے۔ توجو کسی اﷲ والے سے اﷲ کے لیے محبت کرے گا اﷲ اس کو حلاوتِ ایمانی دے گا اور حلاوتِ ایمانی کبھی واپس نہیں لے گا۔ پس اس کے اندر دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا۔صراطِ مستقیم صحبتِ اہل اﷲ سے ملتا ہے میرے شیخ شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا تھا کہ اﷲ نے فرمایا ہے کہ نبیین، صدیقین، شہداء اور صالحین یہ منعَم علیہم ہیں،ان ہی سے اﷲ ملے گا اور اﷲ کا راستہ ملے گا۔اِرَاءَ ۃُ الطَّرِیْق بھی ملے گا اور اِیْصَال اِلَی الْمَطْلُوْب بھی پاؤ گے،اور یہ بدل الکل ہیں صراطِ مستقیم کےاور ترکیبِ بدل میں بدل ہی مقصود ہوتا ہے۔ لہٰذا اﷲ والے ہی مقصود ہیں اگر اﷲ تک پہنچنا ہے۔ اب کوئی اشکال کرے کہ ترکیبِ بدل میں بدل مقصود ہوتا ہے تو مبدل منہ کا غیر مقصود ہونا ثابت ہوتا ہے اور اﷲ کے کلام میں غیر مقصود کہنا خلافِ ادب ہے۔ تو اس کا جواب حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے یہ عطا فرمایا کہ اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ میں یہ مبدل منہ جو ہے اس میں ایک صفت اﷲ نے مستقیم کی رکھ دی اور آگے بدل میں مستقیم کی صفت نہیں رکھی،صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ فرمایا۔ لہٰذاعلمِ نحو کا جو اجماعی مسئلہ ہے کہ ترکیبِ بدل میں مبدل منہ مقصود نہیں ہوتا تو علمائے نحو کے اجماع کو اﷲ نے کاٹ دیا کہ میں خالقِ نحو ہوں، تم کیا جانو؟ ہم جو کہیں گے وہی قانون بن جائے گا۔ لہٰذا کتاب پڑھ کر صراطِ مستقیم کوئی نہیں پاسکتا جب تک کہ اﷲوالوں کے ساتھ نہ رہے۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی رحمۃ اﷲ علیہ ایک مثال دیتے تھے کہ کتاب میں تیرنے کے سارے طریقے لکھے ہیں، ہر صفحے پر مختلف نقشے ہیں کہ ایسے ہاتھ چلاؤ، ایسے ------------------------------