صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
کے تذکرہ سے رحمت نازل ہوتی ہے فَضْلًا عِنْدَ وُجُوْدِھِمْ؎چہ جائے جہاں خود اللہ والے موجود ہوں وہاں کتنی رحمتیں نازل ہوتی ہوں گی۔ یہ ملّا علی قاری کی عبارت ہے۔ ’’مشکوٰۃ‘‘کی شرح کی عبارت ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ کہاں ہے تصوف؟حالاں کہ تصوف سے تو قرآن اور حدیث بھرا ہوا ہے۔فہمِ دین صحبت ِ اہل اللہ سے ملتا ہے ایک مَن علم کے لیے دس مَن عقل وفہم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے علم کے ساتھ ساتھ اللہ والوں کی صحبتوں سے دین کی سمجھ بھی حاصل کرنی چاہیے۔ خالی علم سے ذہن میں وہ تیزی، ذکاوت اور نورانیت نہیں آتی جب تک اہل اللہ کی صحبت نہ اختیار کریں۔دین کی سمجھ کا ایک واقعہ سناتاہوں۔ حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک شخص نے کہا کہ میری شادی کے لیے دعا کریں۔ حضر ت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایاکہ استغفار کیاکرو۔ کسی نے پوچھا کہ حضرت! استغفار سے شادی کاکیا تعلق ہے؟ آپ نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ نوح میں وعدہ فرمایا ہے: اِسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا،یُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَیۡکُمۡ مِّدۡرَارًا وَّ یُمۡدِدۡکُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّ بَنِیۡنَ وَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ جَنّٰتٍ وَّ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ اَنۡہٰرًا؎ تم اپنے رب سے استغفار کرو، وہ بڑے غفور اور رحیم ہیں۔ آسمان سے بارش نازل ہوگی، قحط دور ہوگا اور مال واولاد بھی دیں گے۔ باغات بھی دیں گے اور نہر یں بھی دیں گے۔ اس نے کہا حضرت ! اس میں ایسا تو کوئی ذکر نہیں آیا کہ شادی بھی ہوگی اور بیوی بھی ملے گی۔تو حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تم بڑے عجیب آدمی ہو، کیا اولاد کاوعدہ نہیں ہے؟ تو جب اولاد دیں گے توبیوی کے بغیر دیں گے؟ جب اولاد کاوعدہ ہے تو اس کامطلب ہے کہ شادی ہوگی تب ہی تو اولاد ملے گی۔ یہ ہے تَفَقہ اور علم میں برکت، جو ------------------------------