صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
شیخ کاکٹ آؤٹ جنوبی افریقہ کے ایک شیخ الحدیث جو حضرت والا دامت برکاتہم کے مُجاز بھی ہیں، فرمارہے تھے کہ براز یل میں انہوں نے عربوں میں حضرت والا کے مضامین بیان کیے۔ عربوں نے سنا اور بہت متأثر ہوئے اور پرتگالی زبان میں بھی ترجمہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ اخلاص عطا فرمادے اور اپنی کرم سے قبول فرمالے۔ حضرت والا بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ شیخ کٹ آؤٹ(Cutout)ہوتا ہے، اگر وہ ہٹ جائے اور رخ بدل دے تو مرید گیٹ آؤٹ(Getout)ہوجائے گا۔کٹ آؤٹ چھوٹا ساہوتا ہے مگر بڑی بڑی مشینیں اُسی سے چلتی ہیں۔ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم (افسوس! اب حضرتِ دار آخرت کی طرف کوچ فرماگئے)حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ پرتاب گڑھی اور حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ ان ہی کے کٹ آؤٹ سے ہمارا کام چل رہا ہے۔ سب ان بزرگوں کی برکت ہے اور ان کا فیض ہے۔ اللہ والوں کی غلامی اختر کو ملی ہے اس پر اللہ کاشکر ہے۔صحبت ِ صالحین کے ذریعے نفس کی شرارت سے بچاؤ یہ دلیلِ اوّل ہے، آپ ثانی چاہتے ہیں کہ نہیں؟ بہت سی چیزیں ثانی چاہتے ہو جیسے عقدِ ثانی۔ کسی کے کان میں کہہ دو کہ دوسری شادی کروگے؟ تو کہے گا ہاں ہاں! پہلی تو ہوچکی دوسری کاارادہ ہے۔ وہ دوسری دلیل کیا ہے؟ اِنَّ النَّفۡسَ لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ تمام شرارتیں تمہارا نفس کرتا ہے چاہے فاعل بنو چاہے مفعول بنو، جوکچھ بھی تم کرتے ہو تمہارے نفس کی شرارت ہے، حماقت ہے، جسارت ہے، حرارت ہے۔ تمہارا نفس گناہ کرتے کرتے گناہ گار زندگی کاعاشق ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی زندگی تمہارے کمینہ پن کی وجہ سے ہے۔ ورنہ اگر تمہاری طبیعت سلیمہ ہوتی تو تم کو گناہ سے خود بخود نفرت ہوتی مگر تم پرانے چور ہو،بچپن سے عادت بگڑی ہوئی ہے۔ بچپن سے عادت بگڑجاتی ہے تو بہت مشکل سے ٹھیک ہوتی ہے۔ بس جس پر اللہ تعالیٰ فضلِ خاص کردیں