صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
صحبتِ اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد (حصہ اوّل) اہل اللہ کی صحبت کی افادیت اہل اللہ کی صحبتوں سے یقین منتقل ہوتا ہے۔ صالحین کی صحبت کی اہمیت بخاری ومسلم کی اس روایت سے ظاہر ہے کہ سو قتل کے مرتکب کو حکم ہوا کہ جاؤ ایک قریہ صالحہ ہے وہاں تمہاری توبہ قبول ہوجائے گی۔ سبحان اللہ! اللہ والوں کی یہ شان ہے کہ جس زمین پروہ اللہ کو یاد کرتے ہیں، سبحان اللہ ، الحمد للہ کہتے ہیں، اشکبار آنکھوں سے آنسو گرادیتے ہیں ، اس زمین کو خدا یہ عزت دیتا ہے کہ اس بستی میں سو قتل کرنے والے کی توبہ کی قبولیت کی قید لگ رہی ہے، جب کہ اس قادرِ مطلق ، غفّار اور تواب کی طرف سے ہر زمین پر یہ مغفرت ممکن تھی ،لیکن اپنی عنایات او ررحمت ِخاصہ کے ظہور ونزول کے لیے اللہ تعالیٰ نے اہل اللہ کی سرزمین کو تجویز فرمایا۔ اس سے اللہ والوں کی عظمت اور قیمت کااندازہ ہوتا ہے۔ علامہ ابنِ حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے فتح الباری شرح بخاری میں لکھا ہے کہ صالحین کی بستی کانام نَصَرَۃاور گناہوں والی بستی کانام کَفَرَۃ تھا اور وہ شخص صالحین کی اس بستی تک پہنچ بھی نہ سکا کہ راستے میں موت آگئی،فَنَاءَ بِصَدْرِہٖ نَحْوَھَا پس مرتے وقت اپنے سینے کارخ اس بستی کی طرف کردیا اور اس ادا پر اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل فرمادیا۔ اور کیسے فضل فرمایا؟