صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
پھرتے انسانوں کے ہوں۔ اللہ والے ہمارے دلوں سے ان چھپے ہوئے بتوں کو نکالتے ہیں اور حسینوں کی ناپاک محبت کو نکال کر دل کو پاک کردیتے ہیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ پاک دلوں میں ہی آتے ہیں۔اہل اللہ کی معیت کاانعام ایک صاحب نے سوال کیا کہ فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ کس کو نصیب ہوگا؟ ارشاد فرمایا کہ جویہاں اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ اُن کیمَعِیَّۃ فِی الدُّنْیَا مَعِیَّۃ فِی الْجَنَّۃْ میں تبدیل ہوجائے گی۔ اگر وہاں ساتھ رہنا ہے تو یہاں ساتھ رہنے کی کوشش کرو۔ اور ہم کو بھی اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ جنت میں جگہ دے دے۔دین سیکھنے کے لیے والدین کی اجازت کامسئلہ ایک صاحب نے عرض کیا کہ شیخ کے پاس جانے کواگر ماں باپ منع کریں تو کیا کرے؟ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے’’ امداد الفتاویٰ ‘‘میں فتویٰ لکھا ہوا ہے کہ دین سیکھنا فرض ہے اس لیے اگر ماں باپ منع کرتے ہوں تو بلا اجازت کسی بہانے سے شیخ کے پاس چلا جائے، اور بیوی کی اجازت کے بغیر بھی آسکتا ہے۔ بیوی منع کرتی ہو تو کوئی بہانا کردو کہ کسی کام سے جارہاہوں اور تمہارے لیے بہت عمدہ کپڑا لاؤں گا۔ بیوی کو خوش کرنے کے لیے جھوٹ بولنا سچ بولنے سے زیادہ ثواب ہے کیوں کہ اس کادل خوش کرنا ثواب ہے۔ مثلاً ایک چیز بیوی کے لیے پانچ روپے کی لائے اسے بتاؤ کہ یہ پچاس کی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں بلکہ ثواب ملے گا۔ارشاد فرمایا : لوگوں کادین کے لیے آنازیادہ مفید ہے۔ اللہ کازیادہ فضل ہوتا ہے۔ جو اصلاح کے لیے آتے ہیں اُن کونفع ہوتا ہے ورنہ مجمع میں وعظ سن کرچل دیے اور بس۔صحبت ِ اہل اللہ کی تاثیر ارشاد فرمایا کہ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے