صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
پکاتاہے اور تنہائیوں میں چادر اوڑھے ہوئے، ہاتھ میں تسبیح لیے ہوئے ماضی کے گناہوں کا تصور کرتا ہے اور کالج کے فرسٹ ایئر(1st year) کے ایئر (year) یاد کرتاہے۔اہل اللہ کی غلامی اور اتباع کی برکات لیکن آہ! لوگوں نے اللہ والوں کو نہیں پہچاناکہ اللہ والوں کی غلامی سے کیا ملتا ہے؟ میرا مطالعہ زیادہ وسیع نہیں ہے لیکن بڑے بڑے علمائے دین اللہ تعالیٰ کے کرم سے اس وقت میری بات سن کر حیران ہیں اور افریقہ، برطانیہ،امریکا،بنگلہ دیش،کشمیر، ہندوستان ساری دنیا کے علماء میں میری کتابیں پڑھی جارہی ہیں۔ یہ کیا بات ہے؟ یہ اللہ والوں کی غلامی کاصدقہ ہے۔ اللہ والوں کی خدمت رائیگاں نہیں جاتی۔ اس کی مثال یہ ہے کہ جیسے آپ کا ایک ہی بیٹا ہو اور آپ کو بہت پیارا ہو اور اس کی خدمت میں کوئی رہتا ہو۔ باپ دوسرے ملازمین کی استعداد اور نالج(knowledge)پوچھے گا لیکن اپنے پیارے بیٹے کے خادم کی قابلیت نہیں پوچھے گا۔باپ یہی کہے گا کہ جو میرا بیٹا کھائے گا وہی میرے بیٹے کا خادم بھی کھائے گا۔یہ جگری دوست ہے میرے بیٹے کا۔ تجربہ کی بات کہتا ہوں۔ اللہ والوں کی دوستی سے آپ کو بلا قابلیت وہ مقام ملے گا کہ بڑے بڑے قابل اس مقام سے حیران رہ جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں کی برکت سے حق تعالیٰ کی رحمت کا ظہور ہوتا ہے کہ اگرچہ یہ بندہ ابھی خود محبوبیت کے اس مقام پر نہیں ہے، مگر میرے نہایت پیارے اور نہایت محبوب اولیاء کا خادم ہے۔ اس کو کیسے میں اپنی رحمت سے محروم کر دوں؟اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اپنے عاشقوں اور اولیاء کی خدمت کو رائیگاں نہیں کرتا۔آج میں نے راز ظاہر کر دیا کہ آپ لوگ میرے پاس کیوں آتے ہیں؟ ہماری کوئی محنت نہیں۔صرف اللہ والوں کی صحبت میں، ان کی خدمت میں اختر نے جان کی بازی لگائی ہےاورجان لڑائی ہے۔حصولِ ولایت کے پانچ اعمال اب میں متن پیش کرتا ہوں یعنی پانچ اعمال جن سے آپ کو ولایت کا اسٹرکچر (structure) اور فنشنگ (Finishing) معلوم ہوجائے گا۔