صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
خانقاہوں میں کراتا ہوں۔ جب موٹر زیادہ چلتی ہے تو پھر ٹیوننگ ضروری ہے یا نہیں؟ ورنہ گردو غبار سے انجن خراب ہوجاتا ہے۔ اسی طرح دل میں ریا، دکھا وا اور بڑائی آجاتی ہےجس کی صفائی خانقاہوں میں ہوتی ہے۔تو خانقاہوں کاثبوت یُزَکِّیْھِمْ سے ہے۔آیت کُوْنُوْامَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے بعض عجیب لطائف اللہ تعالیٰ نےکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ نازل کر کے بتادیا کہ ابھی فوراً تم کو صادقین متقین بننا تو مشکل ہے ،لہٰذ اابھی تم کسی صادق متقی اور ولی کے پاس رہ کر دیکھو، اتنا چین پاؤ گے کہ تمہاری عقل میں خود سلامتی وروشنی آجائے گی کہ جب اللہ والوں کے پاس بیٹھنے سے اتنا سکون ملا تو جب ہم خود اللہ والے ہوجائیں گے تو ہمارے سکون کے عالم کا کیا عالم ہوگا۔ ان کی صحبت سے تمہیں خود اللہ والا بننے کا، متقی بننے کا شوق پیدا ہوجائے گا۔ کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے یہ عجیب لطائف اس وقت سمجھ میں آئے۔اللہ والوں کی صحبت تمام امراض کی دوا بس اللہ والے بننے کاسب سے آسان نسخہ یہ ہے کہ کسی اللہ والے کے ساتھ رہو۔ کسی مرض کے علاج کی ضرورت ہی نہ رہے گی۔شیخِ کامل کی صحبت ہر مرض کا علاج ہوجاتی ہے ؎ اے تو افلاطون وجالینوسِ ما اے دوائے نخوت وناموسِ ما سب امراض کی دوا اللہ والوں کی صحبت ہے۔ جیسے شملہ پہاڑی پر رہنے سے ہی پھیپھڑے کازخم اچھا ہوجاتا ہے، کسی اللہ والے کے ساتھ رہو تو ریا وتکبر ، غفلت وشہوت وغیرہ سارے امراض اچھے ہوجائیں گے۔صحبت ِ اہل اللہ کی نافعیّت کی دلیلِ منقول قسمت بدل جاتی ہے کیوں کہ ساری بیماری کاسبب شقاوت ہے۔ اور بخاری