صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
میں نے تیری خاطر سے اس کا دل دھو دیا۔ اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء کی خاطر بھی کرتا ہے۔ ان کے دروازے پر، ان کی چوکھٹ پر مرکے تو دیکھو!اللہ تعالیٰ ان کی خاطر سے کتنے کتنے گناہ گاروں کو کیا سے کیا بنا دے گا۔ اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا: تیری خاطر سے میں نے اس کا دل دھو دیا اور جس کا دل میں دھوؤں اس کے رذائل کا امالہ نہیں ہوتا ہے ازالہ ہوتا ہے۔ لہٰذا اس سے بڑھ کر کوئی ولی اللہ نہیں ہو سکتا۔اہل اللہ کے متعلقین سے اہل ِباطل کی مایوسی اللہ والوں کے ساتھ تعلق رکھنے والوں سے اہل ِباطل مایوس ہوجاتے ہیں۔ کانپور میں ایک شخص کے پاس کچھ ہندو مبلغین پہنچے تو اس نے کہا کہ خیریت چاہتے ہو تو یہاں سے بھاگ جاؤورنہ سر پر اتنے جوتے لگاؤں گا کہ کھونپڑی گنجی ہوجائے گی ۔ تمہیں معلوم نہیں کہ میں مولانا گنگوہی کا مرید ہوں؟ دہلی کے آریہ مرکز میں رپورٹ آئی کہ جو مسلمان کسی اللہ والے سے تعلق رکھتے ہیں، ان پر ہمارا بالکل کوئی اثر نہیں ہوا، اور ہم ان میں کسی ایک کو ہندو نہ بنا سکے۔اسی لیے کسی بزرگ نے فرمایا ہے ؎ یک زمانہ صحبتے با اولیاء بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا اللہ والوں کی ایک لمحہ کی صحبت سو سال کی اخلاص والی عبادت سے افضل ہے۔حکیم الامت نے اس کی وجہ یہی بیان فرمائی ہے کہ صحبتِ اہل اللہ سے قلب میں ایسی بات پیدا ہوجاتی ہےیعنی ایسایقین و ایمان عطا ہوجاتا ہے جس سے خُرُوْج عَنِ الْاِسْلَام کا احتمال نہیں رہتا خواہ فسق وفجور ہوجائے ،لیکن مردودیت تک نوبت نہیں پہنچتی جب کہ ہزار برس کی عبادت شیطان کو مردود ہونے سے نہ بچا سکی لہٰذا جو چیز مردودیت سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دے وہ ہزاروں سال کی اس عبادت سے بڑھ کر کیوں نہ ہوگی جس میں یہ اثر نہ ہو۔صحبت ِاہل اللہ کی افادیت کے لیے ایک شرط دیکھیے! نمک کی کان میں ایک گدھا گر گیاکچھ دن بعد وہ نمک بن گیا۔صحبت کا