صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
اﷲ ملتا ہے اﷲ والوں سے میں اﷲ والوں کے غلاموں کا ادنیٰ غلام ہوں لیکن جو لوگ میرے ساتھ سفر کر چکے ہیں چھوٹا سفر ہو یا بڑا ان سے پوچھو کہ انہیں مزہ آتا ہے یا نہیں؟دیکھو! اس وقت اﷲ کی محبت میں موریشس سے دو عالم آئے ہوئے ہیں اور برطانیہ سے بھی کچھ لوگ آئے ہیں،اگر یقین نہ آئے تو ان سے حلف لے کر پوچھو کہ ان کو میرے پاس کیا ملتا ہے۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے تھےکہ کپڑا ملتا ہے کپڑے والوں سے، امرود ملتا ہے امرود والوں سے، کباب ملتا ہے کباب والوں سے اور اﷲ ملتا ہے اﷲ والوں سے۔ میرے شیخ نے فرمایا تھا کہ لوہے نے پارس پتھر سے پوچھا کہ سنا ہے کہ جو آپ سے ٹچ ہوتا ہے وہ سونا بن جاتا ہے۔ اس کی دلیل کیا ہے؟ تو پارس پتھر نے لوہے سے کہا کہ اے بے وقوف! انٹرنیشنل ڈونکی اینڈ مونکی! مجھ سے دلیل مت پوچھ، مجھ سے ٹچ ہو کر دیکھ اگر سونا نہ بنے تو کہنا۔ تو اﷲ تعالیٰ کے ارشاد پر دلیل مانگنے والا بے وقوف ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَاﷲ والوں کے ساتھ رہو۔ اس آیت کی تفسیر روح المعانی میں ہے کہ اﷲ والوں کے ساتھ اتنا رہو کہ تم بھی ویسے ہی ہوجاؤ اَیْ خَالِطُوْھُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَھُمْ ؎ لیکن اس میں اخلاص شرط ہے ورنہ اﷲ نہیں ملے گا۔شیخ فضل و رحمتِ الٰہیہ کا واسطہ ہے جب بجلی کے تاروں کی وائرنگ صحیح ہوتی ہے تو بجلی آجاتی ہے، تار واسطہ ہوتا ہے بجلی کا۔ اسی طرح اہل اﷲ سے تعلق صحیح ہونا واسطہ بن جاتا ہے رحمت و فضل کی بجلی آنے کا۔ نظر تو فضل پر ہو مگر واسطہ کی قدر بھی ضروری ہے۔رمضان المبارک اور صحبتِ صالحین ارشاد فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ نے رمضان شریف کے روزوں کی حکمت ------------------------------