صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
جب بُری نظر لگ سکتی ہے تو عارفین اﷲ والوں کی نظر کیسی تاثیر والی ہوگی جو کافر کو مؤمن،فاسق کو ولی، جاہل کو عالم، کتے کو انسان بنا تی ہے! کیوں کہ یہ حضرات حق تعالیٰ کی نظرِ جمال کے منظورِ نظر ہیں اور اغیار نظرِ جلال کے پردوں کے نیچے محجوب ہیں۔حیاتِ ایمانی اہل اﷲ چوں کہ کثرتِ ذکر اﷲ کا دوام رکھتے ہیں اور ملّا علی قاری فرماتے ہیں حدیث مَثَلُ الَّذِیْ یَذْکُرُ رَبَّہٗ الخ کی شرح میں کہ وَ فِی الْحَدِیْثِ اِیْمَاءٌإِلٰی اَنَّ مُدَاوَمَۃَ ذِکْرِ الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ تُوْرِثُ الْحَیَاۃَ الْحَقِیْقِیَّۃَ الَّتِیْ لَا فَنَاءَ لَہَا؎ ہر گز نمیرد آنکہ دلش زندہ شد بہ عشق ثبت است بر جریدۂ عالم دوامِ مااہل اﷲ کی صحبت جنت کے باغ ہیں حدیثِ پاک میں ہے: جب تم جنت کے باغوں سے گزرو تو کچھ کھا پی لیا کرو: اِذَا مَرَرْتُمْ بِرِیَاضِ الْجَنَّۃِ فَارْتَعُوْا؎ جب تم جنت کے باغوں میں سے گزرو … الخ اَیْ اِذَا مَرَرْتُمْ بِجَمَاعَۃٍ یَذْکُرُوْنَ اللہَ تَعَالٰی فَاذْکُرُوااللہَ اَنْتُمْ اَیْضًا مُوَافَقَۃً لَّہُمْ فَاِنَّہُمْ فِیْ رِیَاضِ الْجَنَّۃِ؎ حضرت ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:یعنی جب گزرو تم ایسی جماعت کے ساتھ جو اﷲ کا ذکر کرتے ہوں تو تم بھی ان کے ساتھ ذکر میں مشغول ہوجاؤ تاکہ ان کی موافقت کا شرف حاصل ہو کیوں کہ وہ جنت کے باغوں میں ہیں۔اہل اﷲ کی صحبت کی برکتوں کے منکرین علامہ آلوسی کی نظر میں وَ مِنْ ھُنَا نَھٰی اَھْلُ اللہِ تَعَالٰی الْمُرِیْدِیْنَ عَنْ مُوَالَاۃِ ------------------------------