صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
رمضان شریف میں صحبت ِاہل اللہ کا فائدہ تجربہ کی بات کہتا ہوں کہ جن لوگوں نے اللہ والوں کی جوتیاں اٹھائیں اور ان کی خدمت کی،تو اس خدمت کی برکت سے اللہ نے ان کو اپنا ولی بنالیا اور مخلوق نے ان کو پیار کیا۔اللہ تعالیٰ نے اللہ والوں کی نظر میں کرامت رکھی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے کسی اللہ والے کے پاس رمضان گزار لو تو ڈبل انجن لگ جائے گا۔ جب ریل کوئٹہ جاتی ہے تو چڑھائی بہت ہے اس لیے ایک انجن آگے لگتا ہے اور ایک انجن پیچھے لگتا ہے۔ ایک پیچھے سے دھکا دیتا ہے اور ایک آگے سے کھینچتا ہے۔ جیسے بکرا قربانی کے لیے جب خریدا جاتا ہے تو آگے سے سبزہ ہرا لُوسن دکھایا جاتا ہے اور پیچھے سے ایک چھوٹی سی چھڑی سے آدمی اسے آہستہ آہستہ مارتا رہتا ہے۔ جس سے وہ بکرا جلدی جلدی قدم اُٹھاتا ہے ۔ ایک لوسن سے اور دوسرے چھڑی سے۔ ایسے ہی ریل کے دو انجن ہوتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے بھی ہمیں دوانجن دیے کہ پردیس میں جارہے ہو،ممکن ہے کہ پردیس کی رنگینیوں میں تم غفلت میں مبتلا ہوجاؤ تو دوزخ کا مراقبہ کرو تاکہ دل پر ایک طرف سے دوزخ کے خوف کی چھڑی لگےاور جنت کامراقبہ کرو تاکہ جنت کی نعمتوں کالوسن ملے۔ اسی لیے جنت کی نعمتوں کو تفصیل سے اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا کہ وہاں حوریں ہوں گی،دریاہوں گے، شہد کی نہریں ہوں گی، دودھ کادریا ہوگا ، پانی کادریا ہوگا اور حوروں کاڈیزائن تک پیش کیا کہ ان کی آنکھیں بڑی بڑی ہوں گی تاکہ یہ ہمارے نالائق بندے دنیا میں کسی غیر محرم عورت کے ڈیزائن کو دیکھ کر اپنے اصلی وطن کی ڈیزائن کو نہ بھول جائیں، تاکہ ان کو یاد رہے کہ چند دن کی بات ہے یہ چند دن کا مجاہدہ ہےپھر ہمیشہ کے لیے عیش ہے، اور جس کو جنت میں دائمی عیش ملنے والا ہے اس دائمی عیش کاعکس اور فیضان دنیا ہی میں نظر آتا ہے جیسے چڑیا ایک ہزار میل پر ہے مگر اس کاسایہ زمین پر پڑتا ہے۔ تو جن کے لیے جنت مقدر ہے تو جنت کاسایہ دل پر کروڑوں میل سے پڑتا ہے جس کی وجہ سے اللہ والوں کو آپ دیکھیں کہ کیسے مسکراتے رہتے ہیں، کیسے ہنستے رہتے ہیں ان کے دل میں کیسا اطمینان رہتا ہے کہ پریشان بھی ان کے پاس جاتا