صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
مارے جلا جارہا، اپنے بھائی کی ترقی کو دیکھ کر جل کے خاک ہورہا ہے، روزانہ خون جل رہا ہے ، لیکن الٹراساؤنڈ لگا کر دیکھ لو جو کہیں حسد مل جائے! ایکسرے کر کے دیکھ لو کہ اس کے دل اور پھیپھڑے میں کہیں حسد ہے؟ یہ روحانی ڈاکٹر بتاتے ہیں۔ذکر اللہ میں شیخ کے مشورے کی ضرورت کیوں خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا تھا کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ ذکر شیخ کے مشورہ کے ساتھ کرو، تو ذکر کے ساتھ شیخ کی کیا ضرورت ہے؟ کیا اللہ کا ذکر ہمیں اللہ تک نہیں پہنچا سکتا؟ حضرت نے فرمایاکہ کام تو ذکر ہی بناتا ہے لیکن اسی طرح جیسے کاٹ تو تلوار ہی کرتی ہے، لیکن کب؟ جب کسی کے ہاتھ میں ہوتی ہے، زمین پر پڑی ہوئی تلوار کام نہیں کرتی۔ لہٰذا کام تو ذکر ہی بنائے گا مگر شیخ کی صحبت اور اس کی روحانی گرمی بھی چاہیےجیسے مرغی کے پروں میں انڈہ کچھ دن رہ کر حیات پاجاتا ہےاور زندگی پانے کے بعد چھلکے کو توڑدیتا ہے۔ آج جو تعلقات ہم کو اللہ سے دور کر رہے ہیں، اللہ والوں کی صحبت کی برکت سے پھر بہ زبانِ حال یہ شعر پڑھتے ہوئے ہم سارے سلاسل اور علائق توڑ دیں گے ؎ مارا جو ایک ہاتھ گریباں نہیں رہا کھینچی جو ایک آہ تو زنداں نہیں رہااللہ والے کون لوگ ہیں؟ اللہ والے اور صالحین کون ہیں؟ کیا علامت ہے کہ وہ اللہ والے ہیں؟ اللہ والے خود سے نہیں کہیں گے کہ ہم اللہ والے ہیں، جو خود دعویٰ کرتا ہے کہ میں اللہ والا ہوں وہ ہرگز اللہ والا نہیں اور اللہ والوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ اللہ والا وہ ہے جو کسی اللہ والے کا صحبت یافتہ ہو، اس کے پاس بیٹھنے والوں کے دینی حالات اچھے ہورہے ہوں، ان کے دلوں میں اللہ کی محبت بڑھ رہی ہو، لوگ گناہ گار زندگی سے صالحین کی زندگی اختیار کر رہے ہوں۔ اگر اس کی صحبت میں رہنے والوں کی اکثریت وہاں سے روحانی شفا پارہی