صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
حاصل کرتے۔اسی سبب سے اعمال اور اخلاق میں کوتاہیاں طاری رہتی ہیں۔اور فرمایا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے اﷲ والوں کی محبت کا سوال اس طرح فرمایا: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ حُبَّکَ وَ حُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَحُبَّ عَمَلٍ یُّقَرِّبُ اِلٰی حُبِّکَ؎ اس دعا میں تین محبتوں کا سوال ہے:1) اﷲ تعالیٰ کی محبت۔2) عاشقانِ حق کی محبت۔ 3) ان اعمال کی محبت جو محبتِ الٰہیہ سے قریب کرنے والے ہیں۔ علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایاکہ دنیا میں حق تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کے لیے اس سے آسان اور لذیذ تر اور قریب تر راستہ کہ اہل اﷲ سے محبت کی جائے، میرے نزدیک اس حدیث کی روشنی میں اور کوئی نہیں ہے۔ملفوظِ حکیم الامت تھانوی ارشاد فرمایا کہ محبتِ حق پیدا کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ محبت والوں کے پاس بیٹھنا شروع کر دیں ؎ آہن کہ بپارس آشنا شد فی الفور بصورتِ طلا شد جو لوہا کہ پارس پتھر سے مل گیا فی الفور سونا بن جاتا ہے۔اہل اﷲ کی صحبت سے ذکر اﷲ کی توفیق ہوجاتی ہے۔ جس طرح تسبیح ہاتھ میں رکھنے سے خدا یاد آجاتا ہے اسی طرح اﷲ والوں کو دیکھ کر بھی خدا یاد آتا ہے۔ اور ذکر خواہ ناغہ سے ہو، بے لذت ہو اپنا کام دکھا جاتا ہے،ایک دن ایساان شاء اﷲ! نکلے گا کہ اسی وقت صاحبِ نسبت ہوجاؤ گے اور واصل ہوجاؤ گے۔محبت للّٰہی اور فی اللّٰہی کا ایک اور انعام اس محبت کی برکت سے بہت جلد آدمی دیندار ہوجاتا ہے: اَلْمَرْءُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُکُمْ مَنْ یُّخَالِلُ ؎ ------------------------------