صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
اے اللہ! لعنت فرما اس شخص پر جو نظر بازی کرتا ہے یعنی اسے اپنی رحمت سے دور کردے جو حسینوں کو تانک جھانک کرتا ہے۔ تو نبی کی لعنت جس پر رہے گی وہ چین پائے گا؟ اس کو چین ملے گا؟ اسی لیے کہتا ہوں کہ وَاللہِ ثُمَّ وَاللہِ ثُمَّ وَاللہِ جتنے رومانٹک دنیا والے ہیں اور حسینوں کے چکر میں ہیں، وی سی آر دیکھتے ہیں یا سینما دیکھتے ہیں یا ننگی فلمیں دیکھتے ہیں ان کے سر پر قرآن شریف رکھ کر پوچھو کہ تم چین سے ہو یا پریشان ہو؟ اور اللہ والوں سے پوچھو، جو توبہ کر کے خانقاہوں میں آگئے ان سے پوچھو کہ خانقاہوں میں آکر تم کو کیا مزہ ملا؟ مولیٰ کے ملنے سے تم کو کیا مزہ ملا؟ اور لیلیٰ کے ملنے سے تم کو کیا سزا ملی؟ ایک طرف سزا ہے اور ایک طرف مزہ ہے۔ اس لیے دوستو! اللہ پر مرنا سیکھو۔ جو اللہ پر مر رہے ہوں اُن اہل ِوفا کی صحبت میں رہو۔ اللہ تعالیٰ نے بے وفاؤں کے مقابلے میں اہلِ محبت کی جو آیت نازل فرمائی اس سے معلوم ہوا کہ اہلِ محبت کبھی بے وفا نہیں ہو سکتے، اگر محبتِ کاملہ ہے خالی ناقص محبت نہیں۔لہٰذا اہل محبت کی صحبت میں رہو ان شاء اللہ تعالیٰ! آپ اہل ِوفا ہوجائیں گے بشرطیکہ نیت بھی ہو اہلِ وفا بننے کی۔تواضع کے معنیٰ اور اس کا طریقِ حصول حدیثِ پاک ہے: مَنْ تَوَاضَعَ لِلہِ رَفَعَہُ اللہُ؎ حدیث کی بلاغت دیکھیے! علومِ نبوت خود دلیلِ نبوت ہیں۔حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے مَنْ تَوَاضَعَ اور اس کی جزا کے درمیان ایک لفظ اور عطا فرمایا تاکہ ایسا نہ ہو کہ لوگ جزا یعنی بلندی کی لالچ میں تواضع کریں تو اخلاص نہیں رہے گا۔ اسی لیے مَنْ تَوَاضَعَ لِلہِ فرمایا کہ اللہ کے لیے تواضع اختیار کرواور تواضع بھی خود اختیار نہیں کرو بلکہ کسی اللہ والے سے تواضع سیکھو۔ کسی اللہ والے کی جوتیاں سیدھی کرو، پھر دیکھو اللہ کیوں نہیں ملتا۔ ------------------------------