صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
کتنا ہی کوئی نالائق ہوذرا اللہ والوں کے پاس رہ کر دیکھ لے، اگر صبح شام کہے کہ میں نالائق ہی رہوں گا لائق نہیں بنوں گا لیکن اللہ والوں کی صحبت کا اعلا ن رہے گا کہ تو نالائق ہے مگر تو اگر صحبت میں رہے تو تجھ کو لائق بننا پڑے گا جیسے لنگڑے آم سے دیسی آم کی قلم لگ جائے اور صحیح قلم ہو اور سائنس دان شاخیں کاٹتا رہے تو دیسی آم صبح سے شام تک تین دفعہ کہتا رہے کہ میں لنگڑا آم نہیں بنوں گا تو لنگڑے آم کی قلم کہے گی کہ بن کے رہے گا لنگڑا آم، بن کے رہے گا لنگڑا آم۔ بس سمجھ لو اللہ والوں کی صحبت سے ان شاء اللہ تعالیٰ !کتنا ہی نالائق، کمینہ نفس ہو ولی اللہ بن جائے گا۔ ولی کی قلم اور ولی اللہ کی صحبت سے انسان ولی بن جاتا ہے۔ آج ہم کو رونا یہی ہے کہ نیک صحبتیں کم ہوگئیں اس وجہ سے ہمارےاندر بے دینی پھیلی جا رہی ہے ورنہ بڑے بڑے شرابی اللہ والوں کی صحبت سے ولی اللہ بن گئے۔اللہ کا باوفا بندہ بننے کاطریقہ تو یہ اہلِ وفا، اہل ِمحبت کون ہیں؟ جو اہل ِمحبت کے ساتھ رہے گا اہلِ وفا بننے کی نیت سے، سموسے پاپڑ کھانے کے لیے نہیں، طرح طرح کے پہاڑ اور مناظر کو دیکھنے کے لیے نہیں، جو خالق ِمناظرِ کائنات کے لیے سفر کرتا ہے اور جان کی بازی لگاتا ہے۔لیکن جو شخص اپنی جان پر اللہ کے راستے کا غم نہیں اٹھاتا اوراپنی جان کو اللہ پر فدا نہیں کرتا اس ظالم کو روٹیاں کھا کر جان بنانا جائز نہیں، کیوں کہ اس کی جان غیر اللہ پر فدا ہو رہی ہے۔ جان بنانا ان کے لیے جائز ہے، بلکہ مستحب ہے ،بلکہ فرض ہے جو اللہ پر فدا ہوتے رہتے ہیں۔ جو اللہ کی روزی کھا کر غیر اللہ پر مرتا ہے اور نظر بازی کرتا ہے یہ جان نالائق جان ہے۔ اور ایسے شخص کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے۔ مشکوٰۃ شریف کی روایت ہے: لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ؎ ------------------------------