صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
خواب رابگزار امشب اے پدر یک شبے در کوئے بے خواباں گزر اے ابّا جان! بہت سو لیے، ایک رات سونا ترک کرکے ان اﷲ والوں کے پاس رہ کے دیکھیے کہ ان بے خوابوں کی گلیوں میں کیا ہو رہا ہے۔ مدحِ تو حیف است باز ندانیاں گویم اندر مجمعِ روحانیاں آپ کی تعریف یہ اہلِ ہویٰ اور اہلِ نفس یعنی دنیا پرست لوگ کیا سمجھیں گے، ہاں! اﷲ والے حضرات آپ کی قدر سمجھ سکتے ہیں اس لیے ان ہی کے مجمع میں آپ کا ذکر کروں گا۔یہاں مخاطب مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ کے سامنے حضرت حسام الدین رحمۃ اﷲ علیہ اور احقر کے سامنے ہمارے اکابر ہیں۔ قدرِ تو بدگشت از درکِ عقول عقل در شرح شما باشد فضول آپ کی قدر و منزلت عقولِ عامّہ سے مافوق اور بالا تر ہے، عقلِ عام آپ کے بلند مقام کے سمجھنے سے قاصر ہے۔ قصد کر دستند ایں گل پارہا کہ بپو شانند خورشید ترا بعض نادان لوگ نورِ باطن سے بے خبر ہیں آپ کے آفتابِ باطنی کو چھپانا چاہتے ہیں لیکن ؎ داغِ دل چمکے گا بن کر آفتاب لاکھ اس پر خاک ڈالی جائے گی بوئے مے را گر کسے مکنوں کند چشمِ مست خویشتن را چوں کند جس طرح کوئی رند اگر بوئے مے کو چھپا بھی لے تو اپنی مست آنکھوں کو کیسے چھپا سکے