صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
رجوع نہ ہوں اور سب اَن پڑھ اور جاہل ہوں، تو سمجھ لو کہ علم کی روشنی میں علماء نہیں آرہے ہیں۔ اور ضرور کوئی بات ہے۔الحمد للہ! اللہ تعالیٰ کا اختر شکرادا کرتا ہے وَلَا فَخْرَ یَاکَرِیْمُکہ سارے عالم میں اتنی بڑی تعداد میں محدثین، مفسرین اور مفتی حضرات الحمد للہ! اس فقیر سے بیعت ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ حکیم الامت کے تھرمامیٹر پر حق تعالیٰ کی رحمت سے اُمید ہے کہ اختر صراطِ مستقیم پر ہے ان شاء اللہ۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ اشد محبت صحبت ِ اہل اللہ سے پیدا ہوتی ہے اس لیے کہتا ہوں کہ شارٹ کٹ راستے سے اگر ولی اللہ بننا ہے تو اپنے مرشد سے محبت کو شدید کرواور اللہ تعالیٰ کی محبت بھی اشد کرواور اشد محبت کے لیے خانقاہوں میں جانا پڑتا ہے، اللہ والوں کی جوتیاں اٹھانی پڑتی ہے، ورنہ کسی مسلمان سے پوچھ لو اللہ سے سب کو محبت شدید ہے۔ لیکن ضرورت اشد محبت کی ہے۔ اس لیے مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ شعر سُن لو ؎ محبت محبت تو کہتے ہیں لیکن محبت نہیں جس میں شدت نہیں وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ ؎ اور جو ایمان لائے وہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں اشد ہیں۔یہ خالی تصوف نہیں ہے، قرآنِ پاک سے اس کی دلیل ہے، اسی اشد محبت کا صدقہ ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے جانثار اور کائنات کے سب سے پہلے مرید حضرت صدیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بڑھ کر کوئی صحابی نہیں ہوا۔ کیوں؟ ان کی وفا داری، ان کے ایثار، ان کی قربانی کے سبب کہ جان کو جان نہیں سمجھا، مال کو مال نہیں سمجھا۔ غارِ ثور میں جب اپنے کپڑے پھاڑ کر سب سوراخ بھر دیے توایک سوراخ رہ گیا اس میں اپنا انگوٹھا لگا دیا کہ میرے نبی کو سانپ، بچھو نہ کاٹے۔ اس انگوٹھے کو سانپ نے ڈس لیا اور تکلیف سے آپ کے آنسو بہنے ------------------------------