صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
میسّر چوں مرا صحبت بجانِ عاشقاں آید ہمیں بینم کہ جنت بر زمین از آسماں آید جب کبھی اﷲ تعالیٰ کے عاشقوں کی صحبت نصیب ہوجاتی ہے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنت آسمان سے زمین پر آگئی ہے۔حضرت عارف رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ بوستانِ عاشقاں سرسبز باد آفتابِ عاشقاں تابندہ باد اے خدا! آپ کے عاشقوں کا باغ ہمیشہ سرسبز، ہرا بھرا یعنی سدا بہار رہے اور آپ کے عاشقوں کا آفتاب ہمیشہ روشن اور چمکتا رہے۔اہلِ درد و محبت اﷲ والے جہاں ہوں زندگی وہاں پُر کیف و پُر بہار گزرتی ہے۔ دل چاہتا ہے ایسی جگہ میں رہوں جہاں جیتا ہو کوئی درد بھرا دل لیے ہوئے (اختر)اہل اﷲ کی صحبت اور محبت کا ایک انعام مردودیت سے تحفظ بھی ہے حضرت مجدد الملت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کا عجیب ارشاد: ایک صاحب نے دریافت کیا کہ اس شعر کا کیا مفہوم ہے ؎ یک زمانہ صحبتے با اولیاء بہتر از صد سالہ طاعتِ بے ریا ایک ساعت اولیاء اﷲ کی صحبت سو برس کی بے ریا عبادت سے افضل ہے۔ فرمایا کہ صحبتِ اولیاء میں ایک خاص بات قلب میں ایسی پیدا ہوجاتی ہے جس سے خروج عن الاسلام (دائرۂ اسلام و ایمان سے نکل جانا) کا احتمال نہیں رہتا۔ خواہ گناہ اور فسق و فجور سب کچھ اس سے واقع ہوجاوے لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاوے۔ مردودیت تک نوبت کبھی نہیں پہنچتی۔ برخلاف اس کے ہزار برس کی