صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
سارا جہاں خلاف ہو پروا نہ چاہیے پیشِ نظر تو مرضی جانا نہ چاہیے پھر اس نظر سے جانچ کے تو کر یہ فیصلہ کیا کیا تو کرنا چاہیے کیا کیا نہ چاہیے جو رشتہ دار منہ پھلائیں کہ آپ ہمارے ڈش انٹینا،ٹیلی ویژن اور مووی(Movie) والے شادی بیاہ میں نہیں آئے تو آپ ان سے کہہ دیجیے کہ چوں کہ وہاں سب سے بڑے سرکار کے ناراض ہونے کا خطرہ تھا جن کا ہم مقابلہ نہیں کر سکتے، تمہارا مقابلہ کرسکتے ہیں، بس اللہ خوش ہوجائے چاہے تم ناراض ہوجاؤ کچھ فکر نہیں۔ اللہ نے چاہا تو تم ہی آؤگے ایک دن دعائیں کرانے۔اہل اللہ سے محبت مرادِ نبوت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے بارے میں فرما رہے ہیں کہ شکر ہے اس اللہ کا جس نے میری امت میں اس درجہ کے اولیاء پیدا کیے کہ ان کے پاس بیٹھنے کا اپنے رسول کو حکم دیا۔ جس وقت یہ آیت نازل ہوئی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں آرام فرما تھے۔ کَانَ فِیْ بَیْتٍ مِّنْ اَبْیَاتِہٖآپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر وں میں سے کسی گھر میں آرام فرماتھے بس آیت نازل ہوتے ہیخَرَجَ یَلْتَمِسُھُمْآپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے نکلے اور ان کو تلاش کرنے لگے اور صحابہ کے پاس پہنچ کر ان سے پوچھا کہ کیا کر رہے ہو؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم اللہ کو یاد کررہے ہیں۔ بس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یقین ہوگیا کہ یَدْعُوْنَ رَبَّہُمْ کی جو نشانی آپ کو اللہ نے بتائی تھی اس کے مصداق یہی لوگ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے پوچھا کہ تمہارا اللہ کو یاد کرنے کے سوا کوئی اور مقصد تو نہیں؟صحابہ نے عرض کیا کہ نہیں! بس ہم اللہ کو یاد کر رہے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بشارت دی اور فرمایا کہ مجھ کو تم لوگوں