صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
صحبت ِ شیخ کی اہمیت پر آیت ِقرآنیہ سے استدلال اللہ والوں کی صحبت سے دل میں محبت اور خشیت پیدا ہوتی ہے۔ صحبت اگر ضروری نہ ہوتی تو اللہ تعالیٰ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیوں فرماتے وَ اصۡبِرۡ نَفۡسَکَ مَعَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَدٰوۃِ وَ الۡعَشِیِّآپ صبر کر کے صحابہ میں بیٹھیے اور اپنی صحبت کے شرف سے ان کا تزکیہ فرمائیے۔صراطِ مستقیم صراطِ منعم علیہم ہے اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ اے اللہ! ہم کو سیدھا راستہ دکھا۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: صراطِ مستقیم کیا ہے؟ اس کا بدلصِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ ہے۔یعنی اے اللہ! جن پر آپ نے انعام نازل کیا، جو آپ کے پیارے بندے ہیں ان کا راستہ دکھا۔یہ اللہ تعالیٰ نازل فرما رہے ہیں کہ سیدھے راستے کا خواب مت دیکھنا خالی کتابوں سے، سیدھے راستے کاخواب مت دیکھنا اسبابِ دنیویہ سے۔ سیدھا راستہ ان کا ہے جن کو میں نے انعام سے نوازا ہے، جو میرے مقرب بندے ہیں۔انعام یافتہ بندے کون ہیں؟ اب انعام کیا ہے؟ کلفٹن کے بنگلے؟ نہیں! کباب اور بریانیاں؟ نہیں!پھر انعام کیا ہے؟فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمَ اللہُ عَلَیۡہِمۡ میں نے جن پر انعام نازل کیا۔وہ انعام کیا ہے؟مِنَ النَّبِیِّیْنَجن کو نبوت عطا کی،وَالصِّدِّیْقِیْنَجن کو اپنا صدیق بنایا، وَالشُّہَدَآءِجن کو جامِ شہادت نوش کرنے کا شرف بخشا،وَالصَّالِحِیْنَجن کو نیک اور صالح بنایا۔ تو نبوت، صدیقیت، شہادت اور صالحیت چار نعمتیں جن کو حاصل ہیں سیدھے راستے سے ان کا راستہ مراد ہے ؎ مستند راستے وہی مانے گئے جن سے ہوکر تیرے دیوانے گئے