صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
نہ میں دیوانہ ہوں اصؔغر نہ مجھ کوذوقِ عریانی کوئی کھینچے لیے جاتا ہے خود جیب وگریباں کو ہمہ تن ہستیٔ خوابیدہ مری جاگ اٹھی ہر بُنِ موسے مرے اس نے پکارا مجھ کوجوبھی ولی ہوا کسی ولی کی صحبت سے ہوا آپ اپنے اکابر کی تاریخ دیکھ لیجیے کہ جو بھی ولی اللہ بنے ہیں کسی ولی کی صحبت سے بنے ہیں۔ اگر شاذونادر کوئی واقعہ ہو تو اس میں بھی کسی ولی کی غائبانہ توجہ ہوئی ہے۔ ورنہ دستور یہی ہے کہ جوبھی ولی ہواکسی ولی کی صحبت سے ہوا۔ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جوکسی اللہ کے ولی سے دوستی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء کے قلوب کو ہر وقت لطف وکرم سے دیکھتے ہیں کہ إِنَّ اللہَ تَعَالٰی یَنْظُرُ اِلٰی قُلُوْبِ اَوْلِیَاءِ ہٖ بِاللُّطْفِ وَالْکَرَمِ،فَمَنْ کَانَتْ مَحَبَّتُہٗ فِیْ قُلُوْبِھِمْ جن جن کی محبت ان کے دلوں میں ہوتی ہے یَنْظُرُاِلَیْھِمْ بِاللُّطْفِ وَالْکَرَمِ؎ اللہ کاکرم ان پر بھی ہوجاتا ہے۔ اس لیے آہستہ آہستہ وہ بھی ولی اللہ ہوجاتا ہے۔ جس کو خواجہ صاحب فرماتے ہیں حکیم الامت کو خطاب کر کے کہ ؎ تونے مجھ کو کیا سے کیا شوقِ فراواں کردیا پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں کردیا اورحکیم الامت کے متعلق فرمارہے ہیں ؎ نقشِ بتاں مٹایا دکھایا جمالِ حق آنکھوں کو آنکھیں دل کو مرے دل بنادیاصحبت ِاہل اللہ سے تعلق مع اللہ اور توفیقِ اعمالِ صالحہ نصیب ہوئی تیسرا نسخہ کیا ہے؟ خدا کے عاشقوں کی صحبت ۔ حکیم الامت نے فرمایا کہ یہ ------------------------------