صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
ہیں کہ دنیا سانپ ہے اس کوپکڑنے کے لیے پہلے منتر سیکھ لو، آپ دیکھتے ہیں کہ مداری لوگ جومنتر جانتے ہیں وہ سانپ اپنے پٹارے میں رکھتے ہیں اور سانپ کو پکڑے بھی رہتے ہیں اور سانپ کچھ نہیں کرپاتا۔ تو حکیم الامت فرماتے ہیں کہ جس کو دنیا کمانا ہوپہلے تقویٰ حاصل کرلوتقویٰ کامنتر حاصل کرلوپھر دنیا آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی۔ دلیل پیامِ رسالت ہےکہ لَا بَاْسَ بِالْغِنٰی لِمَنِ اتَّقَی اللہَ عَزَّ وَجَلَّ۔؎ مال د اری اس کو نقصان نہیں دے گی جو اللہ سے ڈرتا ہے۔اس کو مال داری مضر نہیں ہے چاہے بادشاہت اس کے قدموں میں آجائے۔ تخت وتاج بھی اگر اس کے قدموں میں آجائیں تب بھی وہ اللہ کو فراموش نہیں کرسکتا۔دنیا کا جادو اُتار نے کاطریقہ شگل بگڑی تو بھاگ نکلے دوست یہاں دوست کالفظ طعنہ ہےتَاکِیْدُ الذَّمِّ بِمَایَشْبَہُ الْمَدْحَہے۔جب اس کامنہ ٹیڑھا ہوگیا، بال سفید ہوگئے، اب وہاں سے بھاگے دوست، اب اس گلی کارُخ بھی نہیں کرتے ؎ شکل بگڑی تو بھاگ نکلے دوست جن کو پہلے غزل سنائے ہیں پہلے دیوانِ غالب پڑھتے تھےاب دیوان لپیٹا اور ایک دو تین ہوگئے۔ پلٹ کے بھی نہیں آتے۔ جس سے لپٹتے تھے اب ادھر پلٹتے بھی نہیں۔ حاصل یہ ہے کہ دنیا فانی ہے، دل لگانے کے قابل نہیں ۔یہ جادو ہے اور جادو کیسے اُترے گا بھئی! اللہ والوں کی صحبت میں رہو ان شاء اللہ تعالیٰ!ان کی برکت سے جادو اُترے گاپھر خدا سے بڑھ کر دنیا میں کوئی چیز نظر نہیں آئے گی اور حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے بڑھ کر کسی کاکلچر اور کسی کاطریقہ پسند نہیں آئے گا۔ ------------------------------