صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
نبوت کو ایمان کی حالت میں دیکھ لیا،ابھی کوئی نماز نہیں پڑھ سکا اور شہید ہوگیا۔ بعضے ایسے صحابی ہیں کہ ایمان لانے کے بعد ہی شہید ہوگئے۔ بتایئے! کیا سارے عالم کے اولیاء اللہ اور تہجد گزار ان کو پاسکتے ہیں؟ یہ ہے صحبت کااثر۔ کیوں کہ اس نے سید الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لمحہ کی صحبت پالی اب قیامت تک کے اولیاء اللہ امام ابو حنیفہ اور امام بخاری، شیخ عبدالقادر جیلانی اور امام غزالی رحمۃ اللہ علیہم اس کے درجہ کو نہیں پہنچ سکتے۔ البتہ اولیاء اللہ کی صحبت سے اولیاء اللہ پیدا ہوتے رہیں گے۔ اسی لیے کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کا حکم ہے کہ صادقین متقین کی صحبت میں رہو۔ اور کل عرض کرچکا ہوں کہ کتنا ان کے ساتھ رہیںخَالِطُوْھُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَھُمْاتنا ساتھ رہو کہ ان ہی جیسے ہوجاؤ۔گناہ چھوڑنا نہیں پڑے گا بلکہ خود بخود چھوٹ جائے گا بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ والوں کے پاس اس لیے نہیں جاتے کہ وی سی آر چھوڑنا پڑے گا، سینما چھوڑنا پڑے گا، عورتوں کی نظارہ بازی اور عشقِ حرام کی لذتوں کی درآمدات پر پابندی عائد کردیں گے، ہر گناہ چھوڑنا پڑے گا،مگر حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے فرمایا کہ چھوڑنا نہیں پڑے گا خود بخود چھوٹ جائے گا۔ ایسا یقین ایسا ایمان اللہ والوں کی صحبت سے نصیب ہوگا کہ آپ گناہ چھوڑ کر خوشی منائیں گے،سجدۂ شکر بجالائیں گے۔اللہ کاشکر اداکریں گے کہ یا اللہ! گناہوں کی گٹر لائن، غلاظت اور نجاست کی نالیوں سے آپ نے ہم کو نکال کر تقویٰ والی زندگی نصیب فرمادی۔ اور حضرت نے عجیب وغریب مثال دی کہ ایک آدمی دس ہزار رشوت لے کر بھاگا جارہا ہے اور دل میں سوچ رہا ہے کہ اپنی بیوی کے لیے فلاں فلاں چیز خریدوں گا اور زمین کافلاں پلاٹ خریدوں گا کہ اتنے میں اس کا ایک گہرا دوست آتا ہے اور کہتا ہے کہ پیچھے پولیس آرہی ہے۔ تمہارے ان نوٹوں پر پولیس کے اور رشوت دینے والے کے دستخط بھی ہیں۔ تمہیں پھنسا نے کے لیے یہ رشوت دی گئی ہے۔ وہ گھبراہٹ میں اِدھر اُدھر دیکھتا ہے کہ ایک کھلا ہوا گٹر نظر آتا ہے۔ کہتا ہے کہ خدا اس ڈھکن چور کا بھلا کرے اور اس کو بھی اللہ والا بنادے کہ آیندہ چوری نہ کرےاور دس ہزار کی رقم فوراً گٹر میں