صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
کی برکت سے کیسے بڑے بڑے اولیاء اللہ ہوگئے۔حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے لبِ جادو بیاں سے کیسے کیسے مردے زندہ ہوگئے۔جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اَوَ مَنۡ کَانَ مَیۡتًا فَاَحۡیَیۡنٰہُ وَ جَعَلۡنَا لَہٗ نُوۡرًا یَّمۡشِیۡ بِہٖ فِی النَّاسِ ؎ ایسا شخص جو کہ پہلے مردہ تھا ہم نے اس کو زندہ بنا دیا اور ہم نے اس کو ایک ایسا نور دیا کہ وہ اس کو لیے ہوئے آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے۔(بیان القراٰن) جو مردہ تھے نبی پر ایمان لا کر ایسے زندہ ہوگئے کہ صاحبِ نور بن گئے۔ تو جب دیسی آم لنگڑے آم کی قلم کھا کر لنگڑا آم بن سکتا ہے تو آج بھی جو غافل دل ہیں اگر اللہ والوں کی صحبت میں رہیں دل وجان سے،اخلاصِ نیت سے تو ان شاء اللہ تعالیٰ! وہ بھی ایک دن کہیں گے ؎ تو نے مجھ کو کیا سے کیا شوقِ فراواں کردیا پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں کردیا اوریہ بھی کہے گا کہ ؎ کاگا سے ہنس کیو اور کرت نہ لاگی بار اے میرے مرشد! اے میرے شیخ!آپ نے ہم کو کوّے سے ہنس بنا دیا۔ ہم کوّا تھے صبح اُٹھ کر پاخانہ تلاش کرتے تھے، اب ہم ہنس بن گئے اب ہم ذکر اللہ کی راہیں تلاش کرتے ہیں ؎ تمنا ہے کہ اب کوئی جگہ ایسی کہیں ہوتی اکیلے بیٹھے رہتے یاد ان کی دل نشیں ہوتیولی اللہ کی پہچان حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھاکہ ہمارے تھانہ بھون کا ادنیٰ شاگرد بھی دین کو اتنا سمجھتا ہے کہ دوسری خانقاہوں کے بڑے بڑے پیروں کو بھی دین کی وہ سمجھ ------------------------------