صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
۱ ۔ اہل اللہ کی مصاحبت روئے زمین پر جس کسی اللہ والے سے مناسبت ہو اس کی صحبت میں رہا کرو، اور خواتین اس کی باتیں اور تقریر سنتی رہیں اور اس کی کتابیں پڑھتی رہیں۔ مرد آنکھوں سے صحبت یافتہ ہوں گے اور عورتیں کانوں سے صحبت یافتہ ہوجائیں گی۔ اس اللہ والے کا فیضِ نسبت اور دردِ دل الفاظ کے ذریعے کانوں سے ان کے دل میں اُتر جائے گا۔ رابعہ بصریہ ہوجائیں گی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔۲۔ ذکر اللہ پر مداومت شیخ جو ذکر بتادے اس پر مداومت کرو، ہمیشگی کرو ،کبھی ناغہ نہ کرو، تھک جاؤ تو تعداد کم کر دو مثلاً اگر سو دفعہ ذکر کرتے ہو تو دس مرتبہ کر لو مگر ناغہ نہ کرو۔۳۔ گناہوں سے محافظت بابِ مفاعلہ کیوں استعمال کر رہا ہوں؟ کہ بابِ مفاعلہ میں فعل دونوں طرف سے ہوتا ہے۔ جیسے مقاتلہ میں قتال دونوں طرف سے ہوتا ہے تو محافظت کے معنیٰ یہ ہوئے کہ آپ گناہ سے اپنے کو دور رکھیے اور گناہ کو بھی اپنے سے دور رکھیے، بھاگیے بھی اور بھگایئے بھی۔ تب محافظت ہوگی۔ بھاگو اور بھگاؤ۔۴۔ اسبابِ گناہ سے مباعدت گناہ کے جو اسباب ہیں ان سے آپ دور رہیے اور ان کو دور رکھیے مثلاً لڑکیاں پی۔۱ے(P-A)مت رکھو ورنہ بے پیے ہر وقت پیے رہوگے۔ دنیا کا نقصان برداشت کرلو لیکن اللہ کو ناراض نہ کرو۔۵۔ طریقِ سنت پر مواظبت حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے طریق ِسنت پر قائم رہنا، یہ شریعت و طریقت کی جان ہے، اور اللہ تعالیٰ کا پیارا بننے کا قریب ترین راستہ ہے۔