صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
جو سچے ہیں، متقی ہیں، صادقین ہیں یعنی جو تقویٰ میں صادق ہو کہ ایک لمحہ بھی اﷲ کی نافرمانی میں نہ جیتا ہو وہی اصل شیخ ہے۔صحبتِ شیخ سے کیا ملتا ہے؟ ارشاد فرمایا کہ بنگلہ دیش میں ایک عالم نے مجھ سے سوال کیا کہ ماں باپ کو رحمت کی نظر سے دیکھنے میں ایک حج مقبول کا ثواب ملتا ہے تو اپنے شیخ کو دیکھنے سے کیا ملتا ہے؟ میرے قلب کو فوراً اﷲ تعالیٰ نے یہ جواب عطا فرمایا کہ ماں باپ کو دیکھنے سے کعبہ ملتا ہے اور مرشد کو دیکھنے سے کعبہ والا ملتا ہے، ربُّ الکعبہ ملتا ہے، کیوں کہ حدیث شریف میں ہے کہ اِذَا رُؤُوْا ذُکِرَ اللہُ؎ اﷲ والوں کی پہچان یہی ہے کہ ان کو دیکھنے سے اﷲ یاد آتا ہے۔ ان کی صحبت سے اصلاح ہوتی ہے۔ اصلاح کے لیے انسان چاہیے۔ اسی لیے پیغمبر بھیجے جاتے ہیں۔ اگر کعبہ شریف میں اصلاح کی شان ہوتی تو تین سو ساٹھ بت کعبہ کے اندر رکھے ہوئے نہ ہوتے۔ نبی اور پیغمبر اصلاح کرتا ہے پھر کعبہ شریف کی تجلیات نظر آتی ہیں۔ ورنہ کفر کے موتیا سے جس کے دل کی آنکھیں اندھی ہیں وہ کعبہ کے انوار کیا دیکھے گا۔اخلاص اور صحبتِ اہل اﷲ ارشادفرمایا کہ کراچی میں ایک کالج کے پرنسپل نے کہا کہ شاعرِ مشرق ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ مجھ کو عقل اہلِ فرنگ یعنی اہلِ مغرب سے ملی ہے۔ اور عشق مجھے صوفیا سے ملا ہے۔ میں نے کہا کہ ان کو عشق تو ملا لیکن عشقِ کامل نہ ملا، ناقص ملا ورنہ چہرے پر داڑھی ضرور آجاتی۔ عشق کی بجلی تو آئی لیکن لوڈ شیڈنگ تھی۔ جس کی وجہ سے گالوں کے ایئرکنڈیشن نہیں چل سکے۔ پرنسپل صاحب کو یہ بات بہت پسند آئی اور کہا کہ یہ بہت عمدہ عنوان ہے کیوں کہ اس میں ان کی اہانت بھی نہیں ہے، ان کے عشق کو بھی آپ نے تسلیم کر لیا اور یہ بتا بھی دیا کہ بجلی کمزور تھی ورنہ شریعت کی اتباعِ ------------------------------