صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
لگے لیکن پھر بھی حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو جگایا نہیں کہ ابوبکر(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو سانپ نے ڈس لیا ہے لیکن جب آنسو غیر اختیاری طور پر آپ کے چہرہ مبارک پر گر گئے تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم جاگ اٹھے اور فرمایا: صدیق! کیوں رو رہے ہو؟ عرض کیا: حضور! مجھے سانپ نے ڈس لیا ہے۔ آپ نے اپنا لعاب ِدہن لگادیا اور وہ زخم ٹھیک ہوگیا، مگر انہوں نے جان کی بازی تو لگا دی۔اور بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ یہ سانپ نہیں تھا، جنات میں سے تھا اور یہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے بے چین تھا۔ اس لیے کاٹا کہ انگوٹھا ہٹ جائے اور اسے زیارت نصیب ہوجائے۔ بہرحال جتنی جس کی قربانی اتنی خدا کی مہربانی۔ یہ اللہ کا راستہ ہے۔ اللہ نے مرد پیدا کیا ہے۔ اگر عورت بن کر مرے تو یاد رکھو! اس پر بھی مقدمہ چلے گا کہ میں نے تم کو مرد پیدا کیا تھا۔ کھانے میں، پینے میں، ہر چیز میں تم جواں مردی دکھاتے تھے، صرف میری راہ میں تم ہیجڑے اور بزدل بنے ہوئے تھے۔ لہٰذا یاد رکھو کہ جتنی زیادہ مرشد کی محبت ہوتی ہے اور محبت بھی ہو اتباع کے ساتھ، تب ساتھ رہنا مفید ہوتا ہے۔بعض لوگ شیخ کے پاس آئے اور دس دن میں خلیفہ ہوگئے۔ پہلے ہی سے جلے بھنے تھے، خشک لکڑی جلدی جل جاتی ہے اور گیلی لکڑی شوں شاں کرتی رہتی ہے، جلتی نہیں، بعضے لوگ خشک لکڑی ہوتے ہیں، اور بعض گیلی لکڑی ہوتے ہیں ان کو جلاتے رہو لیکن جل کے نہیں دیتے ۔صحبت ِاہل اللہ سے مزاج ِفاسد کی تبدیلی میرے شیخ شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا کہ ٹھنڈک لگ رہی ہے، سردی سے کانپ رہے ہولیکن ایک پیالی گرم گرم چائے پیتے ہو تو ٹھنڈک دور ہوجاتی ہے کہ نہیں؟ جب ایک پیالی چائے مزاج بدل سکتی ہےتو کیا اللہ والوں کی صحبت سے مزاج نہیں بدلے گا؟ اگر اللہ والوں کے ساتھ رہ کر بھی مزاج نہیں بدلا تو یہ شخص چور ہے۔ یہ بظاہر بھنگی پاڑے سے نکل آیا اورپھولوں میں رہتا ہے لیکن کبھی کبھی بھنگی پاڑے سے پاخانے کی ڈبیہ لاکر سونگھتا رہتا ہے۔ یہ خفیہ طور پر کسی گناہ میں مبتلاہے یا تو اس کی آنکھیں پلید ہیں اور یہ حسینوں کو تاک جھانک کرتا ہےیا پھر اس کا قلب پلید ہے کہ گندے خیالات